سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے میں ’’ سووچھتا سے سبھیتا ‘‘ اجلاس کا انعقاد کیا گیا
صفائی ستھرائی مہم 6.0 میں صفائی ، باطنی اقدار اور عوامی شراکت داری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 OCT 2026 5:00PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے یہاں قومی راجدھانی دلّی میں واقع وزارت میں برہما کماریز کے اشتراک سے ’’ سووچھتا سے سبھیتا ‘‘ کے عنوان سے صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا۔
یہ اجلاس ملک بھر میں چلائی جا رہی ’’ صفائی ستھرائی مہم 6.0 ‘‘ کے تحت منعقد کیا گیا، جس میں ’’ عوامی شراکت داری ‘‘ پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے برہما کماریز کی سسٹر ودھارتی نے باطنی اقدار اور اپنے ارد گرد کے ماحول کی صفائی کے درمیان تعلق کو اجاگر کیا۔

’’ جیسی اوستھا، ویسی ویوستھا ‘‘ کے اصول کا حوالہ دیتے ہوئے ، انہوں نے وضاحت کی کہ کسی شخص کی ذہنی کیفیت ، اس کے ارد گرد کے ماحول میں نظم و ضبط کی تشکیل کرتی ہے، خواہ وہ گھر ہو، کام کی جگہ ہو یا وسیع تر سماجی ماحول۔

’’ صفائی ستھرائی خدا پرستی کے قریب ہے ‘‘ کے مقولے کا حوالہ دیتے ہوئے سسٹر ودھارتی نے شرکا کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صفائی ستھرائی کو اپنی شہری ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ خود احترام اور باطنی پاکیزگی پر مبنی عمل سمجھیں۔
انہوں نے فطرت کے احترام، سماجی حساسیت اور سادہ طرزِ زندگی پر زور دیا اور کہا کہ دیرپا ظاہری صفائی کو خیالات، گفتگو اور طرزِ عمل کی پاکیزگی سے تقویت ملتی ہے۔
سسٹر ودھارتی نے اشیا کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے عمل کو بھی اجاگر کیا اور بتایا کہ یہ ایک ایسی عملی عادت ہے ، جو وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دیتی ہے اور کچرے کے بہتر انتظام میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
اجلاس کے اختتام پر محکمے کے افسران اور عملے نے سال بھر اپنے دفاتر اور برادریوں میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.........................
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 6079
(ریلیز آئی ڈی: 2323458)
وزیٹر کاؤنٹر : 5