وزارت خزانہ
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن 14 سے 18 اکتوبر ، 2026 ء تک تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کے سرکاری دورے پر ر ہیں گی
مرکزی وزیر خزانہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کریں گی
وزیر خزانہ جی 20 اور جی 7 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کے اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گی ، اس کے علاوہ کئی ممالک اور تنظیموں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی
محترمہ سیتا رمن مختلف فورموں پر کثیر فریقی مذاکرات میں شرکت کریں گی تاکہ بھارت کی متحرک اقتصادی ترقی کو اجاگر کیا جا سکے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 OCT 2026 3:06PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن 14 سے 18 اکتوبر ، 2026 ء تک تھائی لینڈ کے شہر بینکاک کا سرکاری دورہ کریں گی۔ اس دوران ، وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) اور عالمی بینک گروپ کے سالانہ اجلاسوں کے ساتھ ساتھ جی 20 اور جی 7 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کے اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گی۔

اس دورے کے دوران ، مرکزی وزیر خزانہ عالمی معیشت اور مالیات سے متعلق اہم امور پر ہونے والے متعدد کثیر فریقی اجلاسوں اور مباحثوں میں شرکت کریں گی۔ ان میں موجودہ اقتصادی پیش رفت اور مالیاتی شعبے سے متعلق امور بھی شامل ہیں۔ ان اجلاسوں اور مباحثوں سے عالمی اقتصادی صورت حال، ترقیاتی ترجیحات اور بین الاقوامی مالیاتی تعاون کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع ملے گا۔
مرکزی وزیر خزانہ کی تھائی لینڈ کی مملکت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ عزت مآب ایکنیتی نیتی تھان پرا پاس، نیز سوئٹزر لینڈ، جاپان، لگژمبرگ، بھوٹان اور کیورا ساؤ کے وزرائے خزانہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گی ۔
وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ کرسٹا لینا جار جیوا اور جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون ( جے بی آئی سی ) کے گورنر سے بھی ملاقات کریں گی۔
وزارتی سطح کی ملاقاتوں کے علاوہ ، محترمہ سیتا رمن عالمی پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ ہونے والے مباحثوں اور تقریبات میں بھی شرکت کریں گی۔ ان میں اٹلانٹک کونسل کے زیر اہتمام ایک خصوصی تبادلۂ خیال کا پروگرام بھی شامل ہے، جس میں بھارت کی اقتصادی ترقی کے امکانات، تجارت میں استحکام اور روابط کو فروغ دینے، بین الاقوامی مالیاتی نظام کے ڈھانچے میں اصلاحات، بھارت اور آسیان کے تعلقات اور وکست بھارت 2047 کی جانب پیش رفت سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ جرمنی کی جانب سے منعقدہ ایک ضمنی تقریب میں بھی وہ شرکت کریں گی، جس کا موضوع ’’ شہروں میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع پیدا کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں — شہری اور آبی بنیادی ڈھانچے کے لیے نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ‘‘ ہے۔
ان ملاقاتوں اور مباحثوں سے ، بھارت کی اقتصادی کارکردگی، اصلاحات سے متعلق ترجیحات اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی اقتصادی اہمیت کے حامل امور پر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کا موقع ملے گا۔
یہ دورہ کثیر فریقی اداروں کے ساتھ بھارت کی فعال شمولیت اور عالمی اقتصادی و مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعمیری تعاون کے تئیں اس کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 6063
(ریلیز آئی ڈی: 2323242)
وزیٹر کاؤنٹر : 12