کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم سی ایل نے خصوصی مہم 6 کے تحت اپنے تمام اداروں میں الیکٹرانک  کچرے کے انتظام کے بندوبست کو مستحکم بنانا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 3:45PM by PIB Delhi

مہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ (ایم سی ایل) خصوصی مہم 6 میں  شامل ہو گئی ہے  اور وہ  اپنے صدر دفتر اور عملیاتی علاقوں میں الیکٹرانک  کچرے کے ذمہ دارانہ بندوبست  کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ خصوصی مہم 6 کا انعقاد 31 اکتوبر 2026 تک کیا جائے گا، جس کا مقصد ایم سی ایل کے تمام اداروں میں کچرے کو منظم طریقے سے جمع کرنے، ماحولیاتی بیداری پیدا کرنے اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

اس مہم کے تحت ایم سی ایل کے مختلف علاقوں میں الیکٹرونک کچرا جمع کرنے کے مراکز قائم کیے گئے ہیں، تاکہ ناکارہ الیکٹرانک اشیا کو جمع کرنے اور مجاز ری سائیکلنگ ذرائع کے ذریعے انہیں ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ صدر دفتر اور عملیاتی علاقوں کے ملازمین جوش و خروش کے ساتھ اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور صفائی ستھرائی کے اقدامات میں تعاون کرنے کے ساتھ  ساتھ ماحول دوست طریقوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

ملازمین اور آس پاس کی آبادیوں  کو مٹی اور پانی کی آلودگی کے ساتھ انسانی صحت اور ماحول لاحق خطرات  سمیت الیکٹرانک  کچرے کو غیر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے بھی سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔

اس مہم کے نفاذ کے پہلے ہفتے میں ایم سی ایل نے شناخت کئے گئے  240 مقامات میں سے 73 مقامات کی صفائی کی اور 10,00,000 مربع فٹ کے ہدف کے مقابلے میں 3,06,663 مربع فٹ رقبے کو صاف کیا۔ اس مہم کے تحت 600 میٹرک ٹن اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 350 ہیوی ارتھ موونگ مشینری (ایچ ای ایم ایم) کی بیٹریوں کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے، جس سے اسکریپ کی فروخت کے ذریعے آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

خصوصی مہم 6 کے ذریعے ایم سی ایل کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی، ماحولیاتی تحفظ اور الیکٹرانک کچرے کے ذمہ دارانہ  بندوبست  کے تئیں اپنے عزم کو مزید مضبوط کر رہا ہے، جس سے صاف ستھرے، زیادہ پائیدار اور وسائل کے مؤثر استعمال پر مبنی مستقبل کے قومی مقصد  میں تعاون فراہم ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261013154638_4c22af.jpg

****

ش ح۔ ک ح۔ خ م

U.NO.5098


(ریلیز آئی ڈی: 2322815) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu