کانکنی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے مختلف اسپانسرڈ پروگراموں کے تحت تیار کردہ تکنالوجیوں کا تجارتی کیٹلاگ جاری کیا
تحقیق کو صنعت سے جوڑنا – تکنالوجی کی تیاری سے لے کر اس کی تجارت کاری تک
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 OCT 2026 7:13PM by PIB Delhi
کوئلہ اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کانکنی کی وزارت کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس اینڈ ٹی) پروگرام، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)، محکمہ سائنس و تکنالوجی (ڈی ایس ٹی) اور صنعت کے زیرِ سرپرستی چلنے والے پروگراموں کے تحت تیار کردہ تکنالوجیوں کا کمرشلائزیشن کیٹلاگ جاری کیا۔ یہ مقامی تکنالوجیوں کی نمائش کرنے اور صنعت کی جانب سے ان کی منتقلی، اپنائے جانے اور تجارت کاری میں سہولت فراہم کرنے کے ذریعے تحقیق اور صنعت کے درمیان پائے جانے والے فرق کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس پہل قدمی کا مقصد عوامی فنڈز سے چلنے والی تحقیق اور صنعت کے تعاون سے تیار کردہ منصوبوں کے ذریعے تیار کی جانے والی ٹیکنالوجیز کو منظم طریقے سے دستاویزی شکل دینا، ان کی نمائش کرنا اور ان کا فروغ ہے، تاکہ صنعتوں کی جانب سے ان کو اپنائے جانے، ٹیکنالوجی کی منتقلی، لائسنسنگ اور تجارت کاری میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ یہ کیٹلاگ ٹیکنالوجی تیار کرنے والوں، تحقیقی اداروں، لیبارٹریوں، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز اور صنعتوں کو آپس میں جوڑنے والے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جس سے ہونہار مقامی ٹیکنالوجیز کو تحقیق و ترقی کے مرحلے سے نکل کر صنعتی اطلاق تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
تحقیق و ترقی کے منصوبوں کی ایک بڑی تعداد کے نتیجے میں قیمتی تکنیکی نتائج برآمد ہوئے ہیں، جن میں اختراعی طریقے، پروٹوٹائپس (ابتدائی نمونے)، پائلٹ اسکیل تکنالوجیاں، پیٹنٹس اور دیگر تجارتی طور پر کارآمد حل شامل ہیں۔ تاہم، یہ نتائج اکثر انفرادی پروجیکٹ رپورٹس اور الگ الگ اداروں میں بکھرے رہتے ہیں۔ مجوزہ کیٹلاگ کا مقصد اس فرق کو ختم کرنا ہے، جس کے لیے وہ ایسی ٹیکنالوجیز کے بارے میں تصدیق شدہ تکنیکی معلومات کو صنعتوں اور ممکنہ طور پر ٹیکنالوجی اپنانے والوں کے لیے ایک ہی، آسان رسائی والے ذخیرے میں یکجا کرے گا۔

اس پہل قدمی میں شمولیت کو آسان بنانے کے لیے، وزارت ستیہ بھاما پورٹل (https://research.mines.gov.in/) کے ذریعے پرنسپل انویسٹی گیٹرز (پی آئیز)، کو-پرنسپل انویسٹی گیٹرز (سی او- پی آئیز)، نفاذ کرنے والے اداروں اور ٹیکنالوجی تیار کرنے والوں سے معیاری اور تصدیق شدہ تکنیکی معلومات حاصل کر رہی ہے۔ جمع کرائی گئی معلومات سے ٹیکنالوجی کے نتائج کا جائزہ لینے، تکنیکی تفصیلات کی تصدیق کرنے، ٹیکنالوجی پروفائلز تیار کرنے اور تجارتی صلاحیت رکھنے والی ٹیکنالوجیز کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ تجارتی کیٹلاگ بھارت میں ٹیکنالوجی پر مبنی اور صنعت کے موافق اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ امید افزا تحقیقی نتائج عملی صنعتی حل، معاشی قدر اور وسیع تر تکنیکی اثرات میں تبدیل ہوں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5051
(ریلیز آئی ڈی: 2322534)
وزیٹر کاؤنٹر : 4