وزارت دفاع
انڈین کوسٹ گارڈ نے ماؤنٹ مکٹ کی بلند پہاڑی مہم مکمل کر لی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 OCT 2026 5:00PM by PIB Delhi
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب پشکر سنگھ دھامی نے 12 اکتوبر 2026 کو اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کی 17 رکنی کوہ پیمائی ٹیم کا استقبال کیا۔ ٹیم نے دارجلنگ کے ہمالیائی کوہ پیمائی ادارے (ایچ ایم آئی) کی ماہر رہنمائی میں7 اکتوبر 2026 کو 7,045 میٹر بلند ماؤنٹ مکوٹ چوٹی سر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
_20261012170224_4b832a.jpeg)
یہ مہم 18 ماہ پر مشتمل سخت تربیتی پروگرام کے پانچویں اور آخری مرحلے کی تکمیل کی علامت تھی۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد ٹیم کو 2027 میں ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے حتمی چیلنج کے لیے تیار کرنا تھا۔ اس مہم کا آغاز 15 ستمبر 2026 کو ہوا اور ٹیم نے یکم اکتوبر کو پہلا بنیادی کیمپ قائم کیا۔ اس کے بعد انتہائی خراب موسمی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے چوٹی تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کامیاب مہم کے دوران حاصل ہونے والا عملی تجربہ اور قیمتی اسباق 2027 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کی تاریخی مہم کے لیے ٹیم کی آخری تیاریوں میں اہم بنیاد ثابت ہوں گے۔
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے ٹیم کے غیر معمولی عزم، حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی بہادری اور قومی فخر کی روشن مثال ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آنند پرکاش بدولا نے بھی ہمالیہ کے دشوار گزار راستوں پر کامیابی سے آگے بڑھنے اور مثالی ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنے پر ٹیم کو مبارک باد دی۔
********
ش ح۔ م ح۔ج ا
U-5033
(ریلیز آئی ڈی: 2322428)
وزیٹر کاؤنٹر : 11