لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا کے اسپیکر نے جناب شیوراج وی پاٹل کو گلہائے عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 OCT 2026 5:33PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سابق اسپیکر جناب شیوراج وی پاٹل کی سالگرہ کے موقع پر سمودھان سدن کے سینٹرل ہال میں انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔
راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش، اراکینِ پارلیمنٹ، سابق اراکین اور دیگر معزز شخصیات نے بھی اس موقع پر جناب پاٹل کو گلہائے عقیدت پیش کیے۔
لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی نے بھی انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
جناب شیوراج وی پاٹل کی پیدائش 12 اکتوبر 1935 کو مہاراشٹر کے ضلع لاتور کے گاؤں چاکور میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ بمبئی یونیورسٹی سے قانون میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے 1972 میں مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے اپنے قانون ساز سفر کا آغاز کیا اور بعد ازاں 1978 سے 1979 تک اسمبلی کے اسپیکر بھی رہے۔ وہ 1980 میں لاتور پارلیمانی حلقے سے ساتویں لوک سبھا کے لیے پہلی بار منتخب ہوئے اور مسلسل کئی میعادوں تک اس حلقے کی نمائندگی کرتے رہے۔
جناب پاٹل کو یہ منفرد اعزاز حاصل تھا کہ وہ دسویں لوک سبھا کے اسپیکر کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ انہوں نے 10 جولائی 1991 سے 22 مئی 1996 تک اس عہدے پر خدمات انجام دیں۔ 31 مارچ 1993 کو وزارتوں سے متعلق 17 قائمہ کمیٹیوں کے قیام میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ ایک تاریخی پہل تھی، جس سے انتظامیہ کو زیادہ جواب دہ بنانے میں پارلیمنٹ کے کردار کو تقویت ملی۔ ان کے دیگر اقدامات میں اراکینِ پارلیمنٹ کے مقامی ترقیاتی فنڈ اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی ایس) کا آغاز، اراکین کے لیے معلوماتی خدمات کو کمپیوٹرائزڈ بنانا اور پارلیمانی کارروائیوں کی براہِ راست نشریات شروع کرنا شامل تھا۔
جناب پاٹل کا انتقال 12 دسمبر 2025 کو ہوا۔
*******
) ش ح – رک )
U.NO- 5034
(ریلیز آئی ڈی: 2322405)
وزیٹر کاؤنٹر : 13