مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے اگست 2026 کے دوران دہلی لائسنس یافتہ سروس ایریا کے تحت نئی دہلی اور وسطی دہلی کے راستے پر موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 OCT 2026 3:48PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی-ٹرائی) نے عام ٹیلی مواصلاتی صارفین کی معلومات کے لیے اگست 2026 کے دوران دہلی کے لائسنس یافتہ سروس ایریا کے تحت نئی دہلی اور وسطی دہلی کے راستے پر کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پی) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (آواز اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ اس ٹیسٹ کے دوران ٹی آر اے آئی خدمات کے معیار (کیو او ایس) سے متعلق اہم پیمانوں، مثلاً نیٹ ورک کوریج، کال منقطع ہونے کی شرح (سی ڈی آر)، کال ملنے میں کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) کی رفتار وغیرہ کے حوالے سے ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتی ہے۔ ان نتائج کو صارفین کو معلومات فراہم کرنے اور خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے شائع کیا جاتا ہے۔

یہ آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ اس طرح تیار کیے گئے ہیں کہ شہروں، اہم مقامات، عوامی نقل و حمل کے مراکز وغیرہ جیسے مختلف استعمال کے ماحول میں تمام ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس قسم کی جانچ کے دوران تمام کمپنیوں کے سم کارڈ استعمال کرتے ہوئے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر براہِ راست آواز اور ڈیٹا کے سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس عمل میں جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظاموں کے ذریعے ان سیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔

ٹی آر اے آئی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے دہلی کے لائسنس یافتہ سروس ایریا میں 10 اگست 2026 سے 14 اگست 2026 کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ ان میں شہر کے اندر 322.9 کلومیٹر کے راستے پر جانچ، 11 اہم مقامات پر جانچ، 2.2 کلومیٹر کا پیدل ٹیسٹ اور ایک مقام پر مختلف کمپنیوں کے نیٹ ورکس کے درمیان کالنگ کی جانچ شامل تھی۔ یہ ٹیسٹ ٹی آر اے آئی کے دہلی علاقائی دفتر کی نگرانی میں کیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹوں میں پیش کیے گئے مشاہدات، جانچ کے دن اور وقت کے دوران زیرِ جانچ علاقے یا راستے پر ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے:نقشے میں دی گئی علامات کے مطابق، شہر کے اندر ڈرائیو ٹیسٹ، مختلف کمپنیوں کے نیٹ ورکس کے درمیان کال ٹیسٹ، اہم مقامات پر جانچ اور پیدل ٹیسٹ کے راستوں کا مجموعی خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/mc_20261012155245_25a4bb.jpg

شکل-1: ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے

جانچ کے اہم پیمانے

  1. کوریج گیپ:ان نمونوں کا فیصد جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی( 2جی/3جی/4جی/5جی) کے لیے مقررہ کم از کم سگنل کی طاقت سے کم سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔
  2. وائس سروسز:کال ملنے میں کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر) ، کال منقطع ہونے کی شرح (ڈی سی آر) ، کال ملنے میں لگنے والا وقت، کال کے دوران خاموشی کی شرح اور آواز کا معیار (ایم او ایس)۔
  3. کال کے دوران خاموشی کے واقعات(کال سائلنس انسٹانس):کال کے دوران پیش آنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد۔
  4. ڈیٹا خدمات:ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، ڈیٹا کی ترسیل میں اتار چڑھاؤ اور ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح۔

نئی دہلی اور وسطی دہلی کے راستے پر اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:

  1. کوریج گیپ:خودکار انتخاب کے طریقے(5جی/4جی/3جی/2جی) میں ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر صوتی خدمات (وائس سروسز)کی جانچ کے دوران سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل کی طاقت والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 1594/97412، ایم ٹی این ایل کے لیے 59106/91219، آر جے آئی ایل کے لیے 1610/95084 اور وی آئی ایل کے لیے 983/97747 رہی۔ کوریج میں گیپ کی تفصیلات ضمیمے میں دیے گئے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
  2. کال منقطع ہونے کے واقعات (کال سائلنس انسٹانس):خودکار انتخاب کے طریقے(5جی/4جی/3جی/2جی) میں کامیابی کے ساتھ لگنے والی کالوں میں سے منقطع (ڈراپ)ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/868، ایم ٹی این ایل کے لیے 123/794، آر جے آئی ایل کے لیے 2/872 اور وی آئی ایل کے لیے 1/877 رہی۔ کال منقطع (ڈراپ)ہونے کے مقامات کی تفصیلات ضمیمے میں دیے گئے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

2.       کال کے دوران خاموشی کے واقعات (کال سائلنس انسٹانس):خودکار انتخاب کے طریقے(5جی/4جی)میں قائم کی گئی مجموعی کالوں میں سے 3 سیکنڈ سے زیادہ دورانیے کی خاموشی کے واقعات کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 3/844، آر جے آئی ایل کے لیے 46/835 اور وی آئی ایل کے لیے 11/845 رہی۔ کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات ضمیمے میں دیے گئے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

3.ڈی)  ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:

1.       ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی)کے لیے 156.52 ایم بی پی ایس، ایم ٹی این ایل (3جی)کے لیے 4.34 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل(5جی)کے لیے 287.91 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل(5جی) کے لیے 39.57 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمے میں دیے گئے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

2.       ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی(مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی) کے لیے 23.94 ایم بی پی ایس، ایم ٹی این ایل (3جی) کے لیے 1.17 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل(5جی)کے لیے 23.31 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل( 5جی) کے لیے 25.41 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈیٹا اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات ضمیمے میں دیے گئے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔

منقطع (ڈراپ)ہونے والی کالوں اور کال کے دوران خاموشی کے واقعات کے مقامات ضمیمے کے نقشے پر سرخ نقطوں پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ(آئی ڈی ٹی) کے دوران طے کیے گئے راستے اور احاطہ کیے گئے علاقے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

  1. شہر: شہر میں ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران نئی دہلی اور وسطی دہلی کے تحت روز گارڈن، سرائے کالے خاں، آئی پی اسٹیٹ، راج گھاٹ، سول لائنز، کشمیری گیٹ، دریا گنج، سپریم کورٹ، جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم، جنگ پورہ، لاجپت نگر، اوکھلا این ایس آئی سی، حوض خاص، گرین پارک، جور باغ، خان مارکیٹ، انڈیا گیٹ، جن پتھ، نئی دہلی، تیس ہزاری، سرائے روہیلا، آنند پربت، موتی نگر، راجندر نگر، چانکیہ پوری، موتی باغ اور سروجنی نگر وغیرہ کے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔
  2. اہم مقامات:مختلف مقامات پر ساکن صارفین کے تجربے کا جائزہ لینے کے لیے اگرسین کی باؤلی، جی بی پنت اسپتال، کناٹ پلیس کا ہنومان مندر، خان مارکیٹ، ایل این جے پی اسپتال، لوک کلیان مارگ، مولانا آزاد میڈیکل کالج (ایم اے ایم سی)، بہادر شاہ ظفر مارگ، پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن، پٹیالہ ہاؤس کورٹ، لال قلعہ، صدر بازار اور چانکیہ پوری میں واقع برٹش اسکول جیسے مقامات پر نیٹ ورک کی جانچ کی گئی۔
  3. پیدل جانچ:14 اگست 2026 کو کی گئی پیدل جانچ کے دوران بھاگیرتھ پیلس الیکٹرانک مارکیٹ کا احاطہ کیا گیا، جہاں زیادہ بھیڑ والے پیدل آمدورفت کے ماحول میں موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھیج دیے گئے ہیں، تاکہ وہ اپنی جانب سے ضروری مزید کارروائی کر سکیں۔ آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ کی تفصیلی رپورٹیں ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ کسی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیےadv.ca@trai.gov.in  پر ای-میل بھیجی جا سکتی ہے یا ٹی آر اے آئی کے دہلی علاقائی دفتر سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907772 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

******

U-NO- 5019

ش ح۔م م ۔  ع د


(ریلیز آئی ڈی: 2322312) وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी