وزارت خزانہ
مرکزی محکمہ انسداد منشیات (سی بی این) کے مدھیہ پردیش یونٹ کی دو کارروائیوں میں 4.2 ٹن سے زائد پوست کا بھوسہ ضبط، تین افراد گرفتار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 OCT 2026 10:48PM by PIB Delhi
منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت مرکزی محکمہ انسداد منشیات (سی بی این)کے مدھیہ پردیش یونٹ نے گزشتہ ہفتہ دو کامیاب کارروائیاں انجام دیں، جن کے دوران 4,209.80 کلوگرام پوست کا بھوسہ، دو گاڑیاں اور آڑ کے طور پر استعمال کی جانے والی گندم کی 100 بوریاں ضبط کی گئیں۔ دونوں معاملات میں نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ-1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ضبطی کی تفصیلات
- ضبط شدہ پوست کے بھوسے کی کل مقدار: 4,209.80 کلوگرام
- ضبط شدہ گاڑیاں: 2 (ایک ٹاٹا ٹرک اور ایک کنٹینر ٹرک)
- آڑ کے طور پر استعمال ہونے والی ضبط شدہ گندم کی بوریاں: 100
- گرفتار افراد کی مجموعی تعداد: 3
5مورخہ اکتوبر - 2026 کو مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سی بی این نیمچ کے افسران نے ادے پور–چتوڑ گڑھ شاہراہ پر ہریانہ کے رجسٹریشن نمبر والے ایک کنٹینر ٹرک کو روکا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران مختلف رنگوں کی پلاسٹک کی39 بوریوں کے نیچے چھپایا گیا 929.08 کلوگرام پوست کا بھوسہ برآمد ہوا، جس میں چیرا لگا ہوا پوست کا بھوسہ، بغیر چیرا لگایا گیا پوست کا بھوسہ (یو پی ایس) اور پوست کے بھوسے کا پاؤڈر شامل تھا۔ این ڈی پی ایس ایکٹ-1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت گاڑی اور ممنوعہ اشیا کو ضبط کرلیا گیا اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔


کنٹینر ٹرک کے ساتھ ممنوعہ اشیا ضبط
مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مرکزی محکمہ انسداد منشیات (سی بی این) کے افسران نے 9 اکتوبر 2026 کو مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور میں گاندھی ساگر–بھانوپورہ سڑک پر راجستھان کے رجسٹریشن نمبر والے ایک ٹاٹا ٹرک کو روکا۔ گاروتھ میں واقع سی بی این کے دفتر میں گاڑی کی تفصیلی تلاشی کے دوران سامان کی آڑ کے طور پر لےجائی جارہی گندم کی 100 بوریوں کے نیچے چھپایا گیا 3,280.72 کلوگرام پوست کا بھوسہ برآمد ہوا۔ پوست کے بھوسے، ٹرک اور گندم کی بوریوں کو ضبط کرلیا گیا اور این ڈی پی ایس ایکٹ-1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت ٹرک میں سوار دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔


ٹاٹا ٹرک کے ساتھ ممنوعہ اشیا ضبط
دونوں معاملات میں مزید تفتیش جاری ہے، تاکہ ممنوعہ اشیا کے ماخذ، ان کے مطلوبہ وصول کنندگان اور منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کی جاسکے۔
مرکزی محکمہ انسداد منشیات (سی بی این)‘‘منشیات یا ادویات کے محفوظ استعمال اور ان کے غلط استعمال کی روک تھام’’ اور ‘‘نشہ مکت بھارت’’ کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔ محکمہ منشیات اور نفسیاتی اثرات مرتب کرنے والے مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ، غیر مجاز منتقلی اور غلط استعمال کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر سے متعلق بیداری مہم بھی مسلسل چلا رہا ہے۔
*****
ش ح-ظ الف-ش ب
UR No. 4985
(ریلیز آئی ڈی: 2322072)
وزیٹر کاؤنٹر : 9