مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے 2026 کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اور کیبل) سروسز کے ڈی آر ایم پر مبنی ڈیجیٹل ایڈریسیبل سسٹمز کے آڈٹ مینوئل کا مسودہ جاری کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 OCT 2026 2:14PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج متعلقہ فریقوں سے آراء اور تبصرے طلب کرنے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اور کیبل) سروسز کے ڈیجیٹل رائٹس مینجمنٹ (ڈی آر ایم) پر مبنی ڈیجیٹل ایڈریسیبل سسٹمز آڈٹ مینوئل، 2026 کا مسودہ جاری کیا ہے۔
ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اور کیبل) سروسز انٹرکنکشن (ایڈریسیبل سسٹمز) ریگولیشنز، 2017 (جسے آئندہ ’’انٹرکنکشن ریگولیشنز‘‘ کہا جائے گا) کے تحت ٹیلی ویژن چینلز کے تقسیم کاروں کے ڈیجیٹل ایڈریسیبل سسٹمز (ڈی اے ایس) کا سالانہ آڈٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس میں کنڈیشنل ایکسس سسٹم (سی اے ایس)، سبسکرائبر مینجمنٹ سسٹم (ایس ایم ایس)، ڈیجیٹل رائٹس مینجمنٹ (ڈی آر ایم) اور دیگر متعلقہ نظام شامل ہیں، جو ضوابط میں درج شرائط کے تابع ہیں۔ انٹرکنکشن ریگولیشنز کے شیڈول X میں ڈی آر ایم پر مبنی نظاموں کے لیے تقاضے بیان کیے گئے ہیں، جن کا تعلق بنیادی طور پر انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلی ویژن (آئی پی ٹی وی) پر مبنی تقسیمِ خدمات سے ہے۔
مورخہ10 مارچ 2026 کو جاری کردہ ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اور کیبل) سروسز ڈیجیٹل ایڈریسیبل سسٹمز آڈٹ مینوئل، 2026 میں شیڈول III کے تحت آنے والے نظاموں، بشمول سی اے ایس، ایس ایم ایس اور سیٹ ٹاپ باکس (ایس ٹی بی) پر مبنی نظاموں کے آڈٹ کے لیے ہر شق کے مطابق تفصیلی طریقۂ کار فراہم کیا گیا ہے۔ انٹرکنکشن ریگولیشنز کے شیڈول X کے مطابق ڈی آر ایم پر مبنی نظاموں کے آڈٹ کے طریقۂ کار کی وضاحت کرنے والے اسی نوعیت کے ایک علیحدہ مینوئل کی ضرورت مختلف متعلقہ فریقوں، بشمول آئی پی ٹی وی آپریٹرز، نشریاتی اداروں اور آڈیٹرز نے اجاگر کی تھی۔
چنانچہ اتھارٹی نے ڈی آر ایم آڈٹ مینوئل کا مسودہ تیار کیا ہے، جس کا مقصد انٹرکنکشن ریگولیشنز کے شیڈول X کے تحت ڈی آر ایم نظاموں کی تعمیل کے آڈٹ کے لیے تفصیلی طریقۂ کار فراہم کرنا ہے۔ اس آڈٹ مینوئل کو آڈٹ کے دوران متعلقہ فریقوں کی رہنمائی کے لیے ایک دستاویز کے طور پر پیش کرنے کی تجویز ہے۔
ڈی آر ایم آڈٹ مینوئل کے مسودے کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:
- شیڈول X کی تعمیل کی تصدیق کے لیے ہر شق کے مطابق ایک مخصوص طریقۂ کار وضع کیا گیا ہے، جس میں سبسکرائبر مینجمنٹ سسٹم (ایس ایم ایس)، مشروط رسائی/خفیہ کاری ، فنگر پرنٹنگ، اور سیٹ ٹاپ باکس (ایس ٹی بی) و سافٹ ویئر ایپلی کیشنز سے متعلق ڈی آر ایم کے تقاضے شامل ہیں۔
- سگنل کی ترسیل سے قبل تعمیل کے آڈٹ اور سالانہ سبسکرپشن آڈٹ کے لیے کام کا دائرۂ کار، مطلوبہ دستاویزات اور آڈٹ کے طریقۂ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔
- آڈٹ مکمل کرنے کے لیے مقررہ مدت کا تعین کیا گیا ہے۔
- آڈٹ کے عمل کے دوران ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم آپریٹر (ڈی پی او)، نشریاتی ادارے اور آڈیٹر کے کردار اور ذمہ داریوں کو واضح طور پر متعین کیا گیا ہے۔
- وینڈر کے اعلانات، آڈٹ فارموں اور آڈٹ رپورٹس کے لیے معیاری فارمیٹس مقرر کیے گئے ہیں۔
ٹیلی کمیونیکیشن (براڈکاسٹنگ اور کیبل) سروسز کے ڈی آر ایم پر مبنی ڈیجیٹل ایڈریسیبل سسٹمز آڈٹ مینوئل، 2026 کا مسودہ ٹی آر اے آئی کی سرکاری ویب سائٹ (www.trai.gov.in ) پر دستیاب کرا دیا گیا ہے۔متعلقہ فریقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے تحریری تاثرات، تبصرے اور تجاویز، اگر کوئی ہوں، 30 اکتوبر 2026 تک جمع کرائیں۔ ان کے ساتھ تفصیلی وجوہات، جواز اور متعلقہ اعداد و شمار یا شواہد فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔تبصرے ترجیحاً الیکٹرانک ذرائع کے ذریعے
advbcs-2@trai.gov.in اور jtadvbcs-3@trai.gov.in ای میل پتے پر بھیجے جا سکتے ہیں۔
مزید وضاحت یا معلومات کے لیے ڈاکٹر دیپالی شرما، مشیر (براڈکاسٹنگ اینڈ کیبل سروسز)، ٹی آر اے آئی سے ای میل
: advbcs-2@trai.gov.in اور ٹیلی فون : +91-11-20907774. کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
****
) ش ح – م م- ش ب ن )
U.No. 4902
(ریلیز آئی ڈی: 2321304)
وزیٹر کاؤنٹر : 8