ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این بی اے کو اپریل – ستمبر 2026 کی مدت کے دوران رسائی اور فوائد ساجھا کرنے کے فریم ورک کے تحت 9.68 کروڑ روپے حاصل ہوئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 8:18PM by PIB Delhi

نیشنل بائیو ڈائیورسٹی اتھارٹی (این بی اے) کو حیاتیاتی تنوع ایکٹ، 2002، جیسا کہ 2023 میں ترمیم کیا گیا، اور اے بی ایس ضوابط کے مطابق، 01.04.2026 سے 30.09.2026 کی مدت کے دوران بھارت کے حیاتیاتی وسائل استعمال کرنے والوں سے 9.68 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔ کل وصولیوں میں سے، 9.56 کروڑ روپے مختلف شعبوں سے حیاتیاتی وسائل تک رسائی کی مد میں حاصل ہوئے، جن کی تفصیل نیچے دی گئی ہے۔

شعبے کے لحاظ سے تعاون

زرعی بیج کے شعبے کا وصولیوں میں سب سے بڑا حصہ رہا، جس سے 7.16 کروڑ روپے حاصل ہوئے، اس کے بعد خوراک اور مشروبات سے 1.59 کروڑ روپے اور مال مویشی سے 62.01 لاکھ روپے ملے۔ دانشورانہ ملکیت کے حقوق سے متعلقہ درخواستوں کے تحت درجہ بند کی گئی وصولیاں 11.24 لاکھ روپے رہیں۔ دیگر وصولیاں آیوش، لال چندن کی لکڑی، کاسمیٹکس اور دیگر ذرائع سے حاصل ہوئیں۔

شعبہ

اے بی ایس رسیدیں (کروڑوں میں)

زراعت

7.16

خوراک اور مشروبات

1.59

مویشی پروری

0.62

آیوش

0.21

لال چندن  کی لکڑی

0.06

کاسمیٹکس

0.04

میزان

9.68 کروڑ

اہم تعاون

میسرز ایسٹ ویسٹ سیڈز انڈیا لمیٹڈ  متعدد ادائیگیوں کے ساتھ تقریباً 2.01  کروڑ روپے کا تعاون کر کے سب سے بڑا اے بی ایس کنٹریبیوٹر رہا۔ سب سے بڑی واحد اے بی ایس ادائیگی 1.17  کروڑ روپے کی تھی جو میسرز سینرجیا لائف سائنس لمیٹڈ کی جانب سے حاصل ہوئی۔ دیگر اہم اے بی ایس تعاون کنندگان میں میسرز ٹاٹا کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ (52.06 لاکھ روپے)، میسرز انڈینا انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (45.89 لاکھ روپے)، میسرز گرو انڈیگو لمیٹڈ (45.79 لاکھ روپے)، میسرز نووزائمز ساؤتھ ایشیا (44.11 لاکھ روپے)، اور میسرز نونگوو سیڈ انڈیا (40.53 لاکھ روپے) شامل تھے۔

میسرز نونہیمز انڈیا لمیٹڈ  نے تقریباً 1.64  کروڑ روپے کی پیشگی ادائیگیاں کیں۔ یہ فنڈز ملکی اور بین الاقوامی دونوں طرح کے اداروں سے حاصل ہوئے، جن میں سری لنکا، جرمنی، فرانس، جمہوریہ کوریا اور بھوٹان کے ادارے شامل ہیں۔

حیاتیاتی وسائل کی گوناگونیت

یہ وصولیاں زراعت، خوراک، ادویات، بائیوٹیکنالوجی، طبی پودوں، خوردبینی نامیات اور مویشیوں میں حیاتیاتی وسائل کی ایک وسیع رینج کے استعمال کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان میں زرعی فصلیں شامل ہیں جیسے کہ چنا، سرخ مسور، ہری مونگ، کلتھی، السی کے بیج، گوار گم، سابودانہ، کٹو، بھورے چاول، پھول گوبھی، بھنڈی، ہری/سرخ مرچ، بینگن اور توری۔

ان حیاتیاتی وسائل میں طبی پودے بھی شامل ہیں جیسے کہ اشوگندھا، شتاوری، کالمیگھ، واساکا ، ملٹھی (لکوریس)، ارجنا، باکوپا (برہمی)، گوٹوکولا اور مورینگا۔ اس کے ساتھ ساتھ مٹی کے خوردبینی نامیات (مائیکرو آرگنزمز) بھی اس کا حصہ ہیں جن میں ایزوسپیریلم، ایزوٹوبیکٹر، باسیلس، رائزوبیم، ٹرائیکوڈرما اور میٹارہیزیم شامل ہیں۔ اس رینج میں مزید مال مویشی کے جینیاتی وسائل شامل ہیں جیسے کہ متھون (بوس فرنٹالیس)، جرسی گائے (بوس ٹورس) اور مرہ بھینس (بوبالس بوبالس) کا منجمد سیمی (نطفہ)، اور ساتھ ہی کاشت شدہ ذرائع اور نیلام شدہ مواد سے حاصل کردہ لال چندن کی لکڑی (ریڈ سینڈرز وڈ) بھی اس کا حصہ ہے۔

حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے ساتھ فوائد کی تقسیم کو جوڑنا

2008 سے اب تک، این بی اے نے اے بی ایس کے ذریعے تقریباً 278 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں اور ملک بھر میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور برادریوں، کسانوں، اداروں اور دیگر فوائد کے دعویداروں کے فوائد کے لیے 200 کروڑ روپے سے زیادہ تقسیم کیے ہیں۔

اے بی ایس کا نظام محض مالیاتی فنڈز جمع کرنے سے کہیں آگے جاتا ہے، کیونکہ یہ حیاتیاتی وسائل کے استعمال کو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، پائیدار استعمال اور فوائد کی منصفانہ تقسیم کے ساتھ جوڑتا ہے۔ اسٹیٹ بائیو ڈائیورسٹی بورڈز اور یونین ٹیرٹری بائیو ڈائیورسٹی کونسلز کے ذریعے تقسیم کیے جانے والے فنڈز حیاتیاتی وسائل کے تحفظ، 'پیپلز بائیو ڈائیورسٹی رجسٹرز' کی تیاری اور تجدیدِ نو، 'بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ کمیٹیوں' کی مضبوطی، حیاتیاتی تنوع کی تحقیق اور دستاویزی عمل، اور مقامی برادریوں اور دیگر فوائد کے دعویداروں کو فائدہ پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔

اے بی ایس کا نظام ایک ایسا فریم ورک فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے بھارت اپنے حیاتیاتی تنوع کے استعمال کو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، پائیدار استعمال اور مقامی برادریوں کے فائدے کے لیے بتدریج ٹھوس نتائج میں تبدیل کر رہا ہے۔ اس مدت کے دوران حاصل ہونے والی وصولیاں بھارت کے اے بی ایس فریم ورک کے مسلسل نفاذ اور حیاتیاتی وسائل استعمال کرنے والوں کی جانب سے فوائد کی تقسیم کی ذمہ داریوں کی تکمیل کی عکاسی کرتی ہیں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:4874


(ریلیز آئی ڈی: 2321094) وزیٹر کاؤنٹر : 2
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati