بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے کنسیسوک 41 ایس اے ایس کی جانب سے وشواری ٹول وے لمیٹڈ کے 100 فیصد حصص اور بھارت میں روڈ اثاثوں کو چلانے والے نو ایس پی وی کی مجوزہ خریداری کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 7:59PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے کنسیسوک 41 ایس اے ایس کی جانب سے وشواری ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100فیصد حصص اور بھارت میں روڈ اثاثوں کو چلانے والے نو ایس پی وی کو خریدنے کی مجوزہ تجویز کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ کاروباری الحاق (انضمام) کا تعلق خریدار کی جانب سے ایم اے آئی ایف 2 انویسٹمنٹس انڈیا 2 پی ٹی ای لمیٹڈ اور ایم اے آئی ایف 2 انویسٹمنٹس انڈیا 3 پی ٹی ای لمیٹڈ سے وشواری ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ (وی ٹی پی ایل) اور سدھانتم ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ، دیوانتم ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ، دیوان چیروُو ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ، انکاپلی ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ، اچھاپورم ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ، پائنٹولا ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ، بامن بور ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ، گرامور ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ، اور پوربندر جیت پور ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ (جنہیں مجموعی طور پر 'ٹارگٹ ایس پی وی' کہا گیا ہے) کے 100فیصد حصص (شیئر ہولڈنگ) خریدنے سے ہے [ٹارگٹ ایس پی وی اور وی ٹی پی ایل کو مجموعی طور پر 'ٹارگٹس' کہا گیا ہے]۔
خریدار فرانس کے قوانین کے تحت رجسٹرڈ ایک کمپنی ہے، جس کا حتمی کنٹرول ونسی ایس اے کے پاس (ونسی ہائی ویز اور ونسی کنسیشنز کے ذریعے) ہے۔ ونسی ایس اے کنسیشنز (ٹھیکوں/رعایتوں)، توانائی اور تعمیرات کے شعبے کا ایک عالمی ادارہ ہے، جو 120 سے زائد ممالک میں سرگرم ہے۔
ٹارگٹ ایس پی وی آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور گجرات میں واقع قومی شاہراہوں کے مخصوص حصوں کو چلانے کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
وی ٹی پی ایل فی الوقت ٹارگٹ ایس پی وی کے زیرِ انتظام چلنے والے ہائی وے اثاثوں کے لیے آپریشن اور دیکھ بھال کی خدمات کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ، خریداری اور تعمیرات کی خدمات فراہم کرنے کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4806
(ریلیز آئی ڈی: 2320461)
وزیٹر کاؤنٹر : 7