زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی اے آر نے چیف سکریٹریز  کی پانچویں قومی کانفرنس کے عملی نکات پر  9  کمیٹیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 OCT 2026 5:59PM by PIB Delhi

زرعی تحقیق کی بھارتی  کونسل (آئی سی اے آر) نے دسمبر  ، 2025 ء میں منعقدہ چیف سکریٹریوں کی پانچویں قومی کانفرنس سے سامنے آنے والے اہم عملی نکات پر کام کرنے کے لیے تشکیل دی گئی  9  کمیٹیوں کی پیش رفت کا آج جائزہ لیا۔ جائزہ اجلاس کی صدارت زرعی تحقیق و تعلیم کے محکمہ (ڈی اے آر ای) کے سکریٹری اور بھارتی زرعی تحقیقاتی کونسل کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم   ایل  جٹ نے کی۔

مذکورہ کمیٹیاں ’ وکست بھارت‘ کے لیے  ، انسانی سرمائے کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 28 عملی نکات پر کام کر رہی ہیں، جن میں اعلیٰ تعلیم، ہنرمندی، اختراع اور صلاحیت سازی پر خصوصی توجہ  مرکوز کی جا رہی ہے۔ جائزے کا مقصد  ، کمیٹیوں کی جانب سے کی گئی پیش رفت کا جائزہ لینا اور قابلِ عمل سفارشات کو بر وقت مرتب کرنے میں سہولت فراہم کرنا  ہے ۔

 

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے   ، ڈاکٹر ایم  ایل  جٹ نے وکست بھارت کی جانب پیش قدمی کے لیے انسانی سرمائے اور اعلیٰ تعلیم کو مضبوط بنانے کی غرض سے شواہد پر مبنی، قابلِ پیمائش اور قابلِ عمل سفارشات پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  ڈاکٹر ایم  ایل  جٹ نے  کہا کہ سفارشات متعلقہ اعداد و شمار، دستاویزی شواہد اور بہترین طور طریقوں پر مبنی ہونے چاہئیں، تاکہ ان پر مؤثر طریقے سے عمل در آمد اور نتائج کی پیمائش  کو ممکن  بنایا جا  سکے۔

اپنے افتتاحی کلمات میں  ، زرعی تحقیق کی بھارتی  کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (زرعی تعلیم) ڈاکٹر یشپال سنگھ  ملک نے مقررہ مدت کے اندر نشان زد عملی نکات پر پیش رفت کے لیے  ،کمیٹیوں کی مربوط کوششوں کی اہمیت کو  بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے چیف سکریٹریز کی قومی کانفرنس میں ہونے والے غور و خوض کو ٹھوس اور قابلِ عمل نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے منظم طریقۂ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران  ، 9   کمیٹیوں کے رکن سکریٹریوں نے اپنے متعلقہ عملی نکات پر ہونے والی پیش رفت  کے بارے میں بتایا ۔ ان پیشکش میں اہم کامیابیاں، نشان زد شعبوں میں پیش رفت، موجودہ خامیاں اور مجوزہ سفارشات شامل تھیں۔ متعلقہ اعداد و شمار، شواہد اور بہترین طور طریقوں کے ذریعے سفارشات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جائزے کے دوران  ، کمیٹیوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے، مزید توجہ کے متقاضی شعبوں کی نشان دہی کرنے اور اعلیٰ تعلیم، ہنرمندی، اختراع اور صلاحیت سازی کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنے کا  بھی موقع  حاصل ہو ا۔

اجلاس کا اختتام کمیٹیوں کی جانب سے مزید غور و خوض اور کارروائی کے لیے شواہد پر مبنی، قابلِ پیمائش اور قابلِ عمل سفارشات بر وقت پیش کرنے پر زور دیتے ہوئے ہوا۔

..................................................... ...................................................

) ش ح – ش  م  -  ع ا )

U.No. 4786


(ریلیز آئی ڈی: 2320299) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी