وزارت دفاع
وزیر دفاع نے بھارتی دفاعی صنعت کے ذریعے وزارت دفاع کے پروف رینجز، فیلڈ فائرنگ رینجز اور آزمائشی سہولیات کے استعمال کے لیے نظرثانی شدہ معیاری عملی طریقۂ کار کی منظوری دے دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 4:58PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے بھارتی دفاعی صنعت کے ذریعے ، وزارت دفاع کے پروف رینجز، فیلڈ فائرنگ رینجز اور آزمائشی سہولیات کے استعمال کے لیے نظرثانی شدہ معیاری عملی طریقۂ کار (ایس او پی) کی منظوری دے دی ہے۔ نظرثانی شدہ ایس او پی میں وزارت دفاع کے پروف رینجز اور تجربہ گاہوں میں آزمائشی سہولیات کی الاٹمنٹ اور استعمال کے لیے تفصیلی اور آسان طریقۂ کار کے ساتھ مطلوبہ فارمیٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
نظرثانی شدہ ایس او پی کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:
- دفاع کے شعبے میں ’ آتم نربھر بھارت‘ کو فروغ دینے کے لیے وزارت دفاع کے آئی ڈیکس، ٹی ڈی ایف، میک اور دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے پروف اور آزمائشی فیس معاف کر دی گئی ہے۔
- ایس او پی میں ڈی آر ڈی او، سرکاری معیار کی یقین دہانی کرنے والی ایجنسیوں اور تینوں مسلح افواج کے پاس دستیاب پروف رینجز، فیلڈ فائرنگ رینجز اور تجربہ گاہوں میں آزمائشی سہولیات کی فہرست دی گئی ہے، جنہیں بھارتی دفاعی صنعت استعمال کر سکتی ہے۔
- جہاں قابل اطلاق ہو، وہاں پروف اور آزمائشی فیس کے حساب اور ادائیگی کا طریقۂ کار بھی ایس او پی میں شامل کر دیا گیا ہے، جس سے صنعت کے لیے دستاویزات اور پورے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔
- موجودہ ایس او پی میں ثالثی کی شق کو ایک آسان اور صنعت دوست مصالحتی معاہدے کی شق سے تبدیل کر دیا گیا ہے، تاکہ ملکی دفاعی صنعت کو درپیش مسائل کا تیز رفتار حل یقینی بنا کر کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دیا جا سکے۔
- پروف رینجز میں ہر سہ ماہی تین دن کا وقت حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے ترقیاتی پروجیکٹوں کی پروف فائرنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ان میں آئی ڈیکس، ٹی ڈی ایف، میک اور وزارت دفاع کے دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کے علاوہ ، ملکی دفاعی صنعت کی جانب سے اپنی سطح پر شروع کیے گئے ترقیاتی پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔
نظرثانی شدہ ایس او پی کا مقصد ، پروف رینجز، فیلڈ فائرنگ رینجز اور آزمائشی سہولیات تک صنعت کے لیے زیادہ آسان، شفاف اور صنعت کے لیے ساز گار رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس میں مقامی سطح پر تیاری، اختراع اور دفاعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ، حکومت کے مختلف اقدامات کو شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، بھارتی دفاعی صنعت کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے پروف اور آزمائشی معاونت بھی فراہم کی گئی ہے۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ش م - ع ا )
U.No. 4778
(ریلیز آئی ڈی: 2320292)
وزیٹر کاؤنٹر : 11