سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
وزارتِ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے سیکرٹری جناب سُدھانش پنت نے ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی کی گورننگ باڈی کے نئے مقرر کیے گئے اراکین کو حلف دلایا
جناب نارائن دیواسی اور جناب سوروپ سنگھ بنجارہ نے بورڈ کے اراکین کی حیثیت سے حلف لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 3:34PM by PIB Delhi
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے سیکرٹری اور ڈی نوٹیفائڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریاں کے ترقیاتی اور فلاحی بورڈ(ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی) کے چیئرمین جناب سُدھانش پنت نے آج یہاں وزارت کے دفتر میں، بورڈ کی گورننگ باڈی کے نئے مقرر کیے گئے اراکین جناب نارائن دیواسی اور جناب سوروپ سنگھ بنجارہ کو عہدے کا حلف دلایا۔
نئے مقرر کیے گئے اراکین نے بھارت کے آئین کے ساتھ سچی عقیدت اور وفادار رہنے اور بھارت کی سالمیت اور اقتدارِ اعلیٰ کو برقرار رکھنے کا حلف لیا۔ انہوں نے یہ عہد بھی کیا کہ وہ بورڈ کے اراکین کی حیثیت سے اپنے فرائض ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں گےاور بورڈ کے ضابطہ کار کے مطابق، بغیر کسی خوف یا رعایت، جانساری یا بدخواہی کے، ڈی نوٹیفائڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش (ڈی این ٹی) برادریوں سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے ساتھ انصاف کریں گے۔
جناب نارائن دیواسی اور شری سوروپ سنگھ بنجارہ کو وزارتِ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمہ برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی جانب سے ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی کی گورننگ باڈی کا رکن، عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے یا اگلے احکامات تک (جو بھی پہلے ہو)، مقرر کیا گیا تھا۔جناب سوروپ سنگھ بنجارہ نے 17 ستمبر جبکہ جناب نارائن دیواسی نے 25 ستمبر 2026 کو اپنا عہدہ سنبھالا۔سیکرٹری جناب سُدھانش پنت نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ نئے اراکین کی تقرری سے ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی کی گورننگ باڈی کو اپنے مشن کو آگے بڑھانے اور ڈی نوٹیفائڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی فلاح و بہبود، سماجی و اقتصادی ترقی اور بااختیار بنانے کے اقدامات کو فروغ دینے میں مزید تقویت ملے گی۔
ڈی نوٹیفائڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی) ان برادریوں کے فلاحی اور ترقیاتی مسائل کو حل کرنے کی سمت میں کام کرتا ہے اور ان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے بناے گئے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی کے اقدامات کا مقصد ڈی نوٹیفائڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں کی فلاح و بہبود، سماجی و اقتصادی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے عمل کو مزید فروغ دینا ہے۔
*****
ش ح۔ک ح۔ن ع
U. No. 4769
(ریلیز آئی ڈی: 2320188)
وزیٹر کاؤنٹر : 10