راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
راجیہ سبھا کے عزت مآب ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش کی قیادت میں بھارتی پارلیمانی وفد نے چھ اکتوبر ، 2026 ء کو تنزانیہ کے اروشا میں منعقدہ 153ویں آئی پی یو اسمبلی کے دوسرے دن بھی شرکت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 2:35PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سنجے جیسوال اور آئی پی یو کی صحت سے متعلق کمیٹی کے رکن نے آئی پی یو کی صحت سے متعلق کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کی اور کمیٹی کے ساتھ فیلڈ وزٹ میں بھی حصہ لیا۔
راجیہ سبھا کے عزت مآب ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش نے 153ویں آئی پی یو اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کی اور کشمیر کے بارے میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے بعض غیر ضروری تبصروں پر جواب دینے کے اپنے حق کا استعمال کیا۔ اسمبلی کے فلور پر ، انہوں نے کہا کہ کشمیر ، بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے اور اسے بھارت سے کبھی الگ نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان کو ، بھارت کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور ’ سب کے لیے جامع سماجی ترقی: معذور افراد کے حقوق اور با اختیار بنائے جانے کے فروغ کے لیے پارلیمانی حکمتِ عملیوں‘ کے عنوان سے مسودہ قرارداد پر بحث میں حصہ بھی لیا۔
لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ محترمہ کمل جیت سہراوت نے امن اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور ’ پُر امن مستقبل کی تشکیل: پائیدار امن کے لیے پارلیمانی سفارت کاری، ثالثی اور مذاکرات‘ کے موضوع پر بحث میں حصہ لیا۔
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سَسمِت پاترا نے مذکورہ کمیٹی کے ’ فوجی مصنوعی ذہانت کے دور میں امن کے تحفظ میں پارلیمان کا کردار‘ کے موضوع پر منعقدہ پینل مباحثے میں شرکت کی۔ انہوں نے جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق قائمہ کمیٹی کی کارروائی میں بھی حصہ لیا اور مذکورہ قرارداد کے مسودے کی تیاری میں اپنا تعاون دیا۔
لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب این کے پریم چندرن نے ’ دہشت گردی کے خلاف پارلیمانی رد عمل کو مضبوط بنانا: آئی پی یو کے حوالہ جاتی فریم ورک کا تعارف‘ کے موضوع پر ورکشاپ میں حصہ لیا ۔ انہوں نے ’ مشترکہ خوشحالی کے لیے اہم معدنیات: پارلیمانی نگرانی کو مضبوط بنانا‘ کے موضوع پر منعقد کی گئی ورکشاپ میں بھی حصہ لیا۔
شام کو بھارتی ہائی کمیشن نے وفد کے اعزاز میں ایک ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا۔ پروگرام کے بعد وفد نے بھارت نژاد افراد سے ملاقات کی۔


..................................................... ...................................................
) ش ح – ش م - ع ا )
U.No. 4766
(ریلیز آئی ڈی: 2320179)
وزیٹر کاؤنٹر : 7