شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
بھارت میں ماحولیاتی معاشی اکاؤنٹس کی حکمتِ عملی سے متعلق دستاویز 2026-2030 ء
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 2:25PM by PIB Delhi
تعارف:
اعداد و شمار اور پروگراموں پر عمل درآمد کی وزارت ( ایم او ایس پی آئی ) ، اقوام متحدہ کے شماریاتی کمیشن سے منظور شدہ ماحولیاتی و معاشی اکاؤنٹنگ کے نظام ( ایس ای ای اے ) پر عمل پیرا ہے۔ ایم او ایس پی آئی نے 2018 ء سے ماحولیاتی اکاؤنٹس کے مختلف پہلوؤں پر کام شروع کیا ہے۔ اس کام کے وسیع دائرہ کار کے پیش نظر ایک واضح حکمتِ عملی اور لائحۂ عمل کی ضرورت محسوس کی گئی۔ اسی مناسبت سے قومی شماریاتی دفتر ( این ایس او ) ، ایم او ایس پی آئی نے ، بھارت میں ماحولیاتی اکاؤنٹنگ کے فروغ کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کی غرض سے ’ بھارت میں ماحولیاتی و معاشی اکاؤنٹس کی حکمتِ عملی 2026-2022 ‘ جاری کی، جس میں مذکورہ مدت کے دوران مٹیریل فلو اکاؤنٹس ( ایم ایف اے ) ، اوشن اکاؤنٹس، انرجی اکاؤنٹس اور حیاتیاتی تنوع اور شہری علاقوں کے لیے موضوعاتی اکاؤنٹس جیسے شعبوں کی نشاندہی کی گئی تھی ، جن پر کام کیا جانا تھا۔ اسی کے مطابق ، ایم او ایس پی آئی نے ماحولیاتی اکاؤنٹنگ کے مختلف پہلوؤں پر کام شروع کیا اور جنگلات، حیاتیاتی تنوع، دلدلی زمینوں، اوشن اکاؤنٹس، مٹی، پانی کے معیار، زرعی زمینوں، توانائی، باقی ماندہ مواد، شہری ماحولیاتی نظام اور پولینیشن خدمات جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے ، مطالعات کیے، اشاعتیں کیں اور رپورٹس جاری کیں۔ مذکورہ وزارت نے ماحولیاتی اکاؤنٹس کے دائرۂ کار کو وسیع اور مزید مستحکم کرنے کے لیے بھی کوششیں کی ہیں۔
حکمتِ عملی کی دستاویز 30-2026 ء کے بارے میں:
ماحولیاتی اکاؤنٹنگ کے اس وسیع اور مسلسل ارتقاء پذیر شعبے کی مؤثر پیمائش اور نگرانی، اب تک کی گئی کوششوں اور حاصل ہونے والی پیش رفت کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ، ماحولیاتی اکاؤنٹس کے مزید فروغ کے حوالے سے مستقبل پر مبنی ایک جامع حکمتِ عملی وضع کرنا ضروری ہے۔ اس حکمتِ عملی کی دستاویز میں مطلوبہ نتائج کی جانب پیش رفت کے لیے اہم اقدامات اور ضروری مراحل، اعداد و شمار سے متعلق خلاء کو دور کرنے، اکاؤنٹس کے دائرۂ کار کو مزید وسعت دینے اور ترقی دینے کے طریقے، ترجیحی شعبوں اور اہم سنگِ میل کی نشاندہی کی جائے گی تاکہ عمل درآمد سے متعلق رہنمائی اور پیش رفت کی نگرانی کی جا سکے۔ اسی مقصد کے تحت ایم او ایس پی آئی نے ’ بھارت میں ماحولیاتی و معاشی اکاؤنٹس کی حکمتِ عملی 2030-2026 ء ‘ کے عنوان سے ایک دستاویز مرتب کرکے اِسے جاری کیا ہے۔
موجودہ دستاویز بعنوان ’ بھارت میں ماحولیاتی و معاشی اکاؤنٹس کی حکمتِ عملی: 2030-2026 ء ‘ سابقہ دستاویز کا ہی ایک سلسلہ ہے اور اس کا مقصد بھارت میں ماحولیاتی اکاؤنٹنگ کی ترقی کے لیے ایک وسیع لائحۂ عمل فراہم کرنا ہے۔ اس کے تحت ، جنگلات، معدنیات، مٹی کے وسائل، اراضی، پانی، کاربن ذخائر، ماحولیات سے متعلق سرگرمیوں، حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی اعداد و شمار وغیرہ جیسے نئے موضوعات کو شامل کرنے یا موجودہ موضوعات کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان شعبوں کا انتخاب بنیادی طور پر ’’ بھارت میں گرین نیشنل اکاؤنٹ: ایک فریم ورک‘‘ کے عنوان سے رپورٹ اور ایس ای ای اے – سی ایف فریم ورک میں دی گئی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
یہ دستاویز جامع اور تفصیلی نوعیت کی ہے اور ماحولیاتی اکاؤنٹنگ کے شعبے میں بھارت کے سفر کا ایک مجموعی جائزہ پیش کرتی ہے۔ اس میں موجودہ اعداد و شمار سے متعلق خلا کو دور کرنے، ماحولیاتی و معاشی اکاؤنٹنگ کو مزید فروغ دینے، اعداد و شمار کے ممکنہ ذرائع، پالیسی پر اس کے اثرات اور آئندہ برسوں کے لیے واضح عملی منصوبہ وضع کرنے کے سلسلے میں ایم او ایس پی آئی کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
متعلقہ فریقوں کے لیے حکمتِ عملی کی دستاویز کی افادیت:
قومی اکاؤنٹس کے نظام 2025 ء کے تحت ہونے والی پیش رفت، بالخصوص قومی اکاؤنٹنگ کے فریم ورک میں قدرتی وسائل کی اکاؤنٹنگ کو تسلیم کیے جانے سے ماحولیاتی اکاؤنٹنگ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اس لائحۂ عمل میں شامل موضوعات اور شعبے قدرتی وسائل، معیشت اور ماحول کے باہمی تعلقات کو بہتر طور پر سمجھنے کے مواقع فراہم کریں گے۔ یہ حکمتِ عملی کا فریم ورک ، ان شعبوں میں اعداد و شمار سے متعلق خلا کی نشاندہی کرنے اور اسے دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
یہ دستاویز انفرادی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ایک مفید حوالے اور رہنما فریم ورک کے طور پر کام کرے گی، جو ماحولیاتی اکاؤنٹنگ کے شعبے میں اپنا کام شروع کرنے یا اسے مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہوں۔ یہ حکمتِ عملی کی دستاویز ایک رہنمائی کے آلے کے طور پر تیار کی گئی ہے، جو اپنی نوعیت کے اعتبار سے مسلسل ارتقا پذیر ہے۔ مجموعی طور پر، یہ حکمتِ عملی کی دستاویز 2030-2026 ء کے دوران ، بھارت میں ماحولیاتی اکاؤنٹنگ کے فروغ کے لیے سمت متعین کرتی ہے، تاکہ شماریاتی اور اکاؤنٹنگ کے نظام کو مزید مستحکم کیا جا سکے اور ماحولیاتی و معاشی اکاؤنٹنگ کے لیے زیادہ منظم اور مربوط طریقۂ کار کو فروغ دیا جا سکے۔
|
ڈسکشن پیپر وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ www.mospi.gov.in
|
کیو آر کوڈ اسکین کرکے ڈسکشن پیپر ملاحظہ کریں۔

|
..................................................... ...................................................
) ش ح – ش م - ع ا )
U.No. 4765
(ریلیز آئی ڈی: 2320174)
وزیٹر کاؤنٹر : 8