وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ پردیپ کے ساحل کے قریب ایس اے آر ای ایکس-2026 کا افتتاح کریں گے


بھارتی کوسٹ گارڈ بھونیشور میں 24ویں این ایم ایس اے آر بورڈ میٹنگ کی بھی میزبانی کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 6:09PM by PIB Delhi

دفاع  کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ 7 اکتوبر 2026 کو بھارتی کوسٹ گارڈ کی جانب سے منعقد کی جانے والی 12ویں قومی میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو ایکسرسائز (ایس اے آر ای ایکس-2026) کا افتتاح کریں گے اور 8 اکتوبر 2026 کو پردیپ کے ساحل کے قریب سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر) ڈیمونسٹریشن کا مشاہدہ کریں گے۔ اس مشق کی ایک اہم خصوصیت 30 ممالک کے 32 مبصرین کی بین الاقوامی شرکت ہے، جو اس مشق میں باہمی تعاون کے پروٹوکول، اس کی اسٹریٹجک اہمیت اور عالمی سطح پر باہمی مطابقت کو اجاگر کرتی ہے۔

ایس اے آر ای ایکس-2026 خطے میں اب تک منعقد کی جانے والی سب سے بڑی اور پیچیدہ سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر) مشقوں میں سے ایک ہوگی، جس میں کوسٹ گارڈ کے 15 جہاز، دو ڈورنیئر طیارے، تین ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر، ایک چیتک ہیلی کاپٹر، بھارتی فضائیہ کے سی -130جے اور ایم آئی-17 طیارے، بھارتی بحریہ کے دو جہاز، شہری و ریاستی وسائل اور ساحل پر قائم معاون یونٹس حصہ لیں گے۔

اس مشق میں ایک بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن کی صورتِ حال کی مشق کی جائے گی، جس میں بیک وقت فضائی اور بحری ہنگامی حالات شامل ہوں گے۔ اس کے تحت ایک مسافر طیارے کے سمندر میں حادثاتی طور پر گرنے، جس میں 228 افراد سوار ہوں گے، اور اس کے کنٹینر بردار جہاز ایم وی زمباسے ٹکرانے کی صورتِ حال بھی شامل ہوگی۔

بھارتی کوسٹ گارڈ بھونیشور میں 24ویں نیشنل میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو (این ایم ایس اے آر) بورڈ میٹنگ بھی منعقد کرے گا، جس کی صدارت بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر جنرل پرمیش شیوامنی کریں گے۔ اجلاس میں قومی سرچ اینڈ ریسکیو تیاریوں کو مضبوط بنانے، ہنگامی صورتحال کے الرٹس کے انتظام کو بہتر بنانے اور ٹیکنالوجی کے انضمام اور مختلف اداروں کے درمیان مؤثر تال میل کے ذریعے ریسکیو وسائل کی تیز تر تعیناتی کو یقینی بنانے پر غور و خوض کیا جائے گا۔

24ویں این ایم ایس اے آر بورڈ میٹنگ اورایس اے جی اے آر، ایس اے آر ای ایکس2026کے وژن اور مہا ساگر کے جذبے کے مطابق ایک زیادہ تیز رفتار، ٹیکنالوجی سے لیس اور بین الاقوامی سطح پر مربوط سرچ اینڈ ریسکیو نظام قائم کرنے کے بھارت کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

*****

ش ح۔ ش م۔اش ق

U. No- 4720


(ریلیز آئی ڈی: 2319754) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी