شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
خدمات کی پیداوار کے اشاریے کے دائرۂ کار اور احاطے کو وسیع کرنے سے متعلق مجوزہ دستاویز
ایم او ایس پی آئی نے مجوزہ دستاویز پر متعلقہ فریقوں سے آرا اور تجاویز طلب کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 OCT 2026 4:51PM by PIB Delhi
خدمات کا شعبہ بھارت کی اقتصادی ترقی کے بنیادی محرک کے طور پر مضبوطی سے اپنی جگہ بنا چکا ہے اور ملک کی مجموعی قدرِ افزوده (جی وی اے) میں نصف سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے۔ اس اہم شعبے کی کارکردگی کی درست نگرانی کے لیے ایم او ایس پی آئی نے 2024-25 کو بنیادی سال مانتے ہوئے رسمی شعبے کے لیے خدمات کی پیداوار کے اشاریے (آئی ایس پی) کی ماہانہ بنیاد پر تیاری کا عمل جولائی 2026 میں تجرباتی طور پر شروع کیا۔
ابتدائی طریقۂ کار میں خدمات کے 19 وسیع ذیلی شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے لیے کثرت سے دستیاب انتظامی اعداد و شمار کے ذرائع اور جی ایس ٹی سے حاصل ہونے والے بیرونی سپلائی کے اعداد و شمار استعمال کیے جاتے ہیں، جن سے مجموعی طور پر خدمات کے شعبے کی جی وی اے کا تقریباً 60 فیصد حصہ حاصل ہوتا ہے۔ تاہم، حکومت کے بنیادی فرائض، غیر منڈی سرگرمیاں اور جی ایس ٹی سے مستثنیٰ خدمات موجودہ طریقۂ کار میں شامل نہیں ہیں۔
ان کمیوں کو دور کرنے اور خدمات کے شعبے کا ایک جامع اشاریہ تیار کرنے کے لیے وزارت کا ارادہ ہے کہ خدمات کی پیداوار کے اشاریے (آئی ایس پی) کے دائرۂ کار کو مزید وسیع کیا جائے۔ اسی مقصد کے تحت ایم او ایس پی آئی نے ’خدمات کی پیداوار کے اشاریے کے دائرۂ کار اور احاطے کو وسیع کرنے سے متعلق مجوزہ دستاویز‘ جاری کی ہے۔
مجوزہ دستاویز میں تین اہم خدماتی شعبوں کو شامل کرنے کے طریقۂ کار کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں، جو اس سے قبل شامل نہیں کیے گئے تھے۔ یہ شعبے تعلیم، انسانی صحت اور رہائشی نگہداشت، اور عوامی انتظامیہ و دفاع ہیں۔ 2024-25 کی مدت کے لیے یہ تینوں اہم شعبے مجموعی طور پر خدمات کے شعبے کی مجموعی قدرِ افزوده جی وی اےمیں تقریباً 21 فیصد حصہ رکھتے ہیں۔ انہیں کامیابی کے ساتھ شامل کرکے ، ایم او ایس پی آئی ماہانہ آئی ایس پی کی کل کوریج کو پورے سروس سیکٹر جی وی اے کے تقریبا 80 فیصد تک بڑھا دے گا ۔
اس توسیع شدہ فریم ورک کے ذریعے ذیلی شعبوں کے اشاریوں کو یکجا کرکے خدمات کی پیداوار کا ایک متحد اور جامع اشاریہ تیار کیا جا سکے گا، جو بھارت کے خدماتی شعبے میں قلیل مدتی تبدیلیوں کی نمائندہ عکاسی کرے گا۔
ایم او ایس پی آئی نے ماہرین، ماہرینِ تعلیم، مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں، ریاستی حکومتوں، مالیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں سے مجوزہ طریقۂ کار پر آرا اور تجاویز طلب کی ہیں۔ مجوزہ دستاویز ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ www.mospi.gov.in پر دستیاب ہے۔ آرا اور تجاویز 16 اکتوبر 2026 تک ای میل ddgec.esd@mospi.gov.in پر بھیجی جا سکتی ہیں۔
***********
ش ح۔ رک۔
U No. 4710
(ریلیز آئی ڈی: 2319722)
وزیٹر کاؤنٹر : 10