ارضیاتی سائنس کی وزارت
ارضیاتی علوم کی وزارت نے سمندری علوم اور بحری ٹیکنالوجی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیےای ایس ٹی آئی سی2026 کے موضوعاتی افتتاحی پروگرام کی میزبانی کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 OCT 2026 1:49PM by PIB Delhi
سمندری حیاتیاتی وسائل اور ماحولیات (سی ایم ایل آر ی) کی وزارت نے جو بھارتی حکومت کےارضیاتی علوم (ایم او ای ایس) کا ایک منسلک دفتر ہے، آج کوچی میں واقع اپنے دفتر کے احاطے میں ای ایس ٹی آئی سی (ایمرجنگ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن کانکلیو) 2026 کے افتتاحی پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ای ایس ٹی آئی سی2026 کے موضوع ‘‘سمندری علوم اور بحری ٹیکنالوجیز’’ کے افتتاحی پروگرام کا انعقاد ملک کے ڈیپ اوشن مشن کے تحت جاری حیاتیاتی تنوع سے متعلق تحقیق کو فروغ دینے کے لیے تیار کیے گئے (انڈین اوشن بایو ڈائیورسٹی انفارمیشن سسٹم) پورٹل سے متعلق فریقوں کی مشاورتی ورکشاپ کے متوازی پروگرام کے طور پر کیا گیا۔ ای ایس ٹی آئی سی کے اس افتتاحی پروگرام کو براہِ راست نشرکیا گیا، جس میں سائنس دانوں، محققین، طلبہ اور ڈیٹا منیجر نے حصہ لیا، تاکہ سمندری تحقیق اور اس شعبے میں ڈیٹا کے تبادلے کے نیٹ ورکس کو مضبوط بنایا جا سکے۔
سی ایم ایل آر ای میں منعقدہ افتتاحی پروگرام، سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کےمرکزی وزیر مملکت برائے وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی جانب سے 10 ستمبر 2026 کو نئی دہلی کے نیشنل میڈیا سینٹر میں ای ایس ٹی آئی سی 2026 کے آغاز کے بعد منعقد کیا گیا۔
سی ایم ایل آر ای میں منعقدہ تقریب سے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ارضیاتی علوم کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر سری نواسا کمار تُمّالا نے کہا کہ ’’وزارت، عزت مآب وزیر اعظم کے اس وژن کی بھرپور تائید کرتی ہے کہ سمندری وسائل ہماری اقتصادی ترقی اور وِکست بھارت 2047 کے بڑے محرکات میں شامل ہوں گے۔‘‘ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ای ایس ٹی آئی سی سائنسی تعاون کے لیے بھارت کا اہم سالانہ پلیٹ فارم ہے، جہاں نوبیل انعام یافتہ شخصیات، عالمی ماہرین اور پالیسی ساز جدید ترین تحقیق، انقلابی اختراع اور ڈیپ ٹیک میں ہونے والی اہم پیش رفت پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک ساتھ یکجا ہوتے ہیں۔
سی ایم ایل آر ای میں منعقدہ افتتاحی پروگرام کے دوران ای ایس ٹی آئی سی کے ‘‘سمندری علوم اور بحری ٹیکنالوجی’’کے موضوع پر مبنی ویڈیو اور معلوماتی بروشر بھی جاری کیا گیا۔ پروگرام میں موجود افراد کو ای ایس ٹی آئی سی 2026 کے تحت 27 سے 29 اکتوبر 2026 تک نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ارضیاتی علوم کی وزارتِ جانب سے منعقد کیے جانے والے درج ذیل آئندہ پروگراموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا:
- ووڈز ہول اوشیانوگرافک انسٹی ٹیوشن، امریکہ میں صدر کے سینئر مشیر اور سمندری و آب و ہوا کی پالیسی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کِلاپرتی رام کرشنا کا کلیدی خطاب۔
- ماہرین کے مدعو خطابات جن میں ڈاکٹر ستیش سی شینائے، سابق ڈائریکٹر آئی این سی او آئی ایس (انڈین نیشنل سینٹر فار اوشن انفارمیشن سروسز)، حیدرآباد؛ ڈاکٹر پورنیما جلیہل، سابق سائنس دان-جی، این آئی او ٹی(نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشن ٹیکنالوجی) اور بانی و چیف ٹیکنالوجی آفیسر،اینگن رینیوبلس پرائیویٹ لمٹیڈ اور اوسین ٹو اوایسس پرائیویٹ لمٹیڈ؛ اور ڈاکٹر لینا واچانی، ایسوسی ایٹ ڈین اورممبئی کےآئی آئی ٹی(انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی)بامبے کے ایسوسیٹ ڈین اورپروفیسر شامل ہیں۔
- ‘‘سمندری علوم اور بحری ٹیکنالوجی:علم، اختراع اور پائیدار ٹیکنالوجی کے درمیان رابطہ’’ کے موضوع پر پینل مباحثہ، جس کی نظامت وزارتِ ارضیاتی علوم کی وزارت کے سابق سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن کریں گے۔ پینل میں وزارتِ دفاع کے نیول ہیڈکوارٹرز کے ڈائریکٹوریٹ آف نیول اوشیانولوجی اینڈ میٹرولوجی کے کموڈور ابھینو ڈی باروے؛آئی سی اے آر۔ سی ایم ایف آر آئی (انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ-سینٹر فار میرین لیونگ ریسورسز اینڈ ایکولوجی)، کوچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گرِنسن جارج؛ پلائماؤتھ میرین لیبارٹری، برطانیہ کی میرٹ ریموٹ سینسنگ سائنسداں ڈاکٹر شبھا ستیندراناتھ؛ ڈیپ سی ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ، امریکہ کے صدر جناب سنجے ریڈی؛ اور انتھ ٹیکنالوجیز، حیدرآباد کے چیئرمین اور بانی ڈاکٹر سبا راؤ پاوولوری شامل ہیں۔
اپنی سابقہ تقاریب کی طرح ای ایس ٹی آئی سی 2026کا مقصد بھی تعاون کو فروغ دینا اوروکست بھارت 2047 کی جانب بھارت کی سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے راستے دریافت کرنا ہے۔ ای ایس ٹی آئی سی 2025 کی شاندار کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے ای ایس ٹی آئی سی 2026 کو پہلے سے زیادہ وسیع، شاندار اور مؤثر بنانے کا منصوبہ ہے۔مذکورہ پروگرام میں ملک بھر کے ہر سائنسی ادارے، ہر سرکاری محکمے، متعلقہ فریقوں، اسٹارٹ اَپس اور اختراع کاروں کی شرکت متوقع ہے۔ ڈاکٹر سری نواسا کمار تُمّالا نے مزید بتایا کہ ‘‘اس سے بھارت کی سائنسی صلاحیتوں اور اختراعات کے مکمل ذخیرے کو اجاگر کرنے میں مدد ملے حاصل ہو گی۔‘‘
ای ایس ٹی آئی سی 2026 ای ایس ٹی آئی سی میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے ابھرتے ہوئے اور حکمتِ عملی کے لحاظ سے اہم شعبوں کی نمائندگی کرنے والے 12 موضوعاتی شعبوں کا احاطہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان میں سمندری علوم اور بحری ٹیکنالوجی ایک اہم موضوعاتی اجلاس ہے، جس کی قیادت ارضیاتی علوم کی وزارت کر رہی ہے۔ ای ایس ٹی آئی سی 2026 کی تفصیلات https://estic2026.in/. اس لنک پر دستیاب ہیں۔




*****
ش ح۔ ش م۔اش ق
U. No-4692
(ریلیز آئی ڈی: 2319533)
وزیٹر کاؤنٹر : 10