قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انصاف کے محکمہ نے سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کامیابی کے ساتھ مکمل کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 12:42PM by PIB Delhi

سوچھتا کے لیے رضاکارانہ جذبے اور اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنانے کے مقصد سے انصاف کے محکمہ نے اس  سال کے موضوع ‘‘سوچھتا میں سہ بھاگ، سوچھ بھارت، وکست بھارت’’ کے تحت 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کا انعقاد کیا۔ مہم کا آغاز 17 ستمبر کو محکمہ انصاف کے سکریٹری جناب نیرج ورما کی جانب سے محکمہ کے تمام افسران اور عملے کو سوچھتا کا حلف دلانے کے ساتھ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261006124334_347528.jpg

محکمہ کے افسران نے شرم دان کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور اپنے شعبوں، مشترکہ مقامات، سیڑھیوں، دیواروں، ٹائلوں وغیرہ میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی کوششیں کیں۔ پودوں کے انڈور گملوں کو رنگ و روغن بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ مہم کے دوران ڈھیلے اورکھلےپڑے تاروں، ناقابلِ استعمال پانی کے نلوں، ٹوٹے ہوئے فرنیچر اور سروس کی ضرورت رکھنے والے کمپیوٹر، پرنٹر اور دیگر لوازمات کی جہاں تک ممکن ہو، مرمت یا تبدیلی بھی یقینی بنائی گئی۔سوچھتا مہم کے تحت ان مقامات کی خصوصی اور گہری صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کی گئی، جنہیں عموماً دفترکے احاطے کی معمول کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے دوران نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ اس کے تحت چھت، چھت پر موجود پانی کی ٹنکی اور مختلف دفترکے کمروں کے پردوں کی صفائی اور تبدیلی کا کام بھی انجام دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261006124339_71cff1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261006124346_5dd047.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261006124352_978ece.jpg

 

مہم کے دوران 25 ستمبر 2026 کو محکمہ میں ‘سوچھتا کے لیے کھیل’ کے تحت کھیلوں کی سرگرمیوں—سوچھتا رن اور ڈارٹ بورڈ گیم—کا بھی انعقاد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261006124401_29b754.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261006124408_b20719.jpg

قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے یکم اکتوبر 2026 کو محکمہ انصاف میں سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کی قیادت کی۔ مہم کا آغاز محکمہ انصاف، نئی دہلی کے جیسلمیر ہاؤس کے سامنے واقع لان میں وزیر موصوف کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔ وزیر موصوف نے ‘‘ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ’’ صفائی مہم کی قیادت کی، جس میں تمام افسران اور عملے نے شرکت کی۔ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے محکمہ انصاف، جیسلمیر ہاؤس کے سامنے واقع لان میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت شجرکاری مہم بھی منعقد کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261006124416_4476e1.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image008_20261006124424_a64824.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image009_20261006124432_097bf7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image010_20261006124439_604ab2.png

محکمہ کے صفائی متروں کو وزیر موصوف کی جانب سے سوچھتا سمان پیش کرنے کے ساتھ مہم کا کامیابی کے ساتھ اختتام ہوا۔ سوچھتا کے تحت منعقدہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فاتحین کو بھی وزیر موصوف نے انعامات سے نوازا۔ سوچھتا دیوس پہل کے ایک حصے کے طور پر محکمہ کے صفائی متروں کو سوچھتا کِٹس بھی فراہم کی گئیں، جن میں سینیٹائزر، دستانے، ہاتھ پونچھنے کے تولیے، ٹی شرٹس، ٹوپیاں وغیرہ شامل تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image011_20261006124451_81fda0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image012_20261006124459_0833ed.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image013_20261006124505_df0299.jpg

قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کے لیے محکمہ کی کوششوں اور افسران و عملے کی فعال شرکت کو سراہا۔

 

******

ش ح۔ م م ع۔رض

4688U-No.

 


(ریلیز آئی ڈی: 2319511) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी