کیمیکل اور پٹرو کیمیکل کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

کیمیکلز اور کھادوں کی مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے انڈیا کیم 2026 کے 14 ویں ایڈیشن کا آغاز کیا


کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کا شعبہ ہندوستانی معیشت کی ترقی کے لئے کلیدی انجن بن سکتا ہے: انوپریہ پٹیل

انڈیا کیم 2026 کا انعقاد 22 سے 24 اکتوبر تک ممبئی میں ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 OCT 2026 10:13PM by PIB Delhi

کیمیکل اور کھاد اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج کیمیکل اور پیٹروکیمیکل صنعت کے دو سالہ فلیگ شپ پروگرام ’انڈیا کیم 2026‘ کے 14ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام 22 سے 24 اکتوبر 2026 تک ممبئی میں منعقد ہوگا۔

نئی دہلی میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انوپریا پٹیل نے کہا کہ حکومت صنعت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ بھارت خود کفیل بن سکے اور 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کو شرمندۂ تعبیر کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261005221510_fdaa6c.jpg

وزیر موصوفہ نے کہا کہ کیمیکل اور پیٹروکیمیکل شعبے میں بھارتی معیشت کے لیے ایک اہم ترقی کے محرک کے طور پر ابھرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کریٹیکل منرل مشن، ریئر ارتھ کوریڈور، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن 2.0، نیشنل مینوفیکچرنگ مشن اور ایف ڈی آئی اصلاحات سمیت اہم قومی اقدامات کو باہمی طور پر ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ 2040 تک بھارت کو بیٹری کیمیکلز، اسپیشلٹی کیمیکلز اور سیمی کنڈکٹر کیمیکلز کے لیے عالمی مرکز کے طور پر قائم کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261005221521_7fd830.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261005221528_c4cdec.jpg

بھویہ رسائن اسکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ اس اسکیم کو محض ایک بنیادی ڈھانچے کے پروگرام کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، بلکہ اسے ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھنا چاہیے، جہاں کیمیکل اور پیٹروکیمیکل صنعت جدت طرازی، سرمایہ کاری اور توسیع کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکیم کے رہنما خطوط جاری کر دیے گئے ہیں اور صنعت سے اپیل کی کہ وہ بروقت تجاویز پیش کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کے ساتھ رابطہ اور تعاون کرے۔

وزیر موصوفہ نے صنعت پر زور دیا کہ وہ نئی ٹیکنالوجیز اپنانے کے ساتھ ساتھ تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر اخراجات میں اضافہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پہلے ہی محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ کیمیکل اور پیٹروکیمیکل شعبے کو ترجیحی شعبہ قرار دینے کے لیے بات کر رہا ہے، تاکہ اسے تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ والی نئی ریسرچ ڈیولپمنٹ انوویشن اسکیم (آر ڈی آئی) کے دائرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات 2040 تک بھارتی کیمیکل شعبے کو ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی صنعت بنانے کے وژن کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیمیکل اور پیٹروکیمیکل محکمہ (ڈی سی پی سی) کے سکریٹری جناب تیج ویر سنگھ نے کہا کہ کیمیکل شعبہ بھارت کی اقتصادی ترقی اور پیش رفت کی بنیاد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261005221536_bed8aa.jpg

محکمے کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈی سی پی سی کے سکریٹری نے کہا کہ مخصوص کیمیکل پارکس کے قیام کا تصور اب بھویہ رسائن اسکیم کی شکل میں حقیقت کا روپ لینے کے قریب ہے۔ ان پارکس میں پلگ اینڈ پلے سہولیات، مناسب بنیادی ڈھانچے اور دیگر بہترین درجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ پیداواری لاگت میں کفایت اور کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ شعبے کی ترقی، جدت طرازی اور عالمی مسابقت کے لیے تحقیق و ترقی میں مسلسل سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ مل کر درآمدات کے متبادل سے متعلق اقدامات پر کام کر رہا ہے، جن میں کیمیکل اور پیٹروکیمیکل شعبہ بھی شامل ہے۔

بھارت کیم کے بارے میں پریزنٹیشن دیتے ہوئے حکومت ہند کے کیمیکل اور پیٹروکیمیکل محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری جناب دیپانکر ارون نے کہا کہ اس تقریب کے 14ویں ایڈیشن کا مقصد اس شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں کے درمیان (بی2بی) شراکت داری کو فروغ دینا ہے، تاکہ یہ شعبہ ترقی کی سمت میں مل کر کام کر سکے۔

ایف آئی سی سی آئی کی نیشنل پیٹروکیمیکلز اینڈ پلاسٹکس کمیٹی کے چیئرمین اور ایچ پی سی ایل-متل انرجی لمیٹڈ کے ایم ڈی اور سی ای او جناب پربھ داس نے کہا کہ بھارت کو پیداوار میں اضافے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ایف آئی سی سی آئی کی کیمیکلز کمیٹی کے شریک چیئرمین اور کیم پلاسٹ سَنمار لمیٹڈ کے ایم ڈی جناب ایس گنیش کمار نے کہا کہ بھارت کا کیمیکل شعبہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو جذب کرنے، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) سے فائدہ اٹھانے اور خود کو دنیا کی سب سے پُرکشش کیمیکل صنعت کے طور پر قائم کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

انڈیا کیم 2026 کا انعقاد ، حکومت ہند کےکیمیکل اور پیٹروکیمیکل محکمہ کی جانب سے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ دو سالہ تقریب کے 14ویں ایڈیشن میں ایک بین الاقوامی نمائش اور کانفرنس شامل ہوگی، جس میں کیمیکل اور پیٹروکیمیکل شعبے سے وابستہ اہم شراکت دار، بشمول صنعت کے رہنما، پالیسی ساز، سرمایہ کار، محققین اور بین الاقوامی شرکاء شرکت کریں گے۔ تقریب میں زرعی کیمیکلز، پیٹروکیمیکلز اور اسپیشلٹی کیمیکلز کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے، ماحولیاتی امور اور پروسیس، پلانٹ و مشینری کے موضوعات پر شعبہ جاتی اجلاس منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ بھارت-امریکہ، بھارت-یورپی یونین، بھارت-روس اور بھارت-جاپان کے علاقائی فورمز بھی منعقد کیے جائیں گے۔

انڈیا کیم 2026 کا موضوع ‘‘اڈوانٹیج بھارت: ایک ابھرتا ہوا عالمی مرکز’’ہے، جو عالمی کیمیکل اور پیٹروکیمیکل شعبے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں اور وسیع تر ہوتے ہوئے مواقع کی عکاسی کرتا ہے۔

******

ش ح۔ م م ع۔رض

4676U-No.

 


(ریلیز آئی ڈی: 2319463) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी