کامرس اور صنعت کی وزارت
سی آر آئی ٹیاور آئی آئی ایف ٹی کی جانب سے تجارتی مذاکرات پر تین روزہ تربیتی کورس کا انعقاد
کورس میں ابھرتے ہوئے عالمی تجارتی مسائل، ڈبلیو ٹی او کے طریقۂ کار، تنازعات کے تصفیے اور تجارتی مذاکرات کے خصوصی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 8:58PM by PIB Delhi
بین الاقوامی تجارت پر تحقیق کے مرکز (سی آر آئی ٹی) ، نئی دہلی نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (آئی آئی ایف ٹی) ، نئی دہلی کے اشتراک سے 28 سے 30 ستمبر 2026 تک نئی دہلی میں تجارتی مذاکرات پر تین روزہ تعارفی تربیتی کورس کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں شرکاء کو بین الاقوامی تجارت اور تجارتی مذاکرات سے متعلق اہم تصورات، اداروں اور عصری مسائل کا جامع تعارف فراہم کیا گیا۔
پہلے روز کے تعلیمی پروگرام میں ’’ابھرتی ہوئی عالمی تجارتی صورتحال: چیلنجز اور مواقع اور تجارتی نظریے کے بنیادی تصورات کا تعارف‘‘، ’’ڈبلیو ٹی او کا تعارف‘‘ اور ڈبلیو ٹی او سے متعلق امور پر ایک پینل مباحثہ شامل تھا۔
دوسرے روز ’’محنت، ماحولیات، پائیداری اور تجارت‘‘، ’’تجارتی معاہدوں کا قانونی تجزیہ اور معاہدوں کی تشریح‘‘، ’’تجارتی تجزیہ اور تجارتی اعداد و شمار کے ذخیرے‘‘ اور ’’تنازعات کا تصفیہ‘‘ کے موضوعات پر اجلاس منعقد ہوئے۔
تیسرے روز شرکاء نے خصوصی موضوعاتی شعبوں میں شرکت کی۔ ٹریک ون میں ’’تجارتی تدارکی اقدامات‘‘، ’’اصلِ سرزمین کے قواعد‘‘ اور ’’غیر محصولاتی اقدامات (این ٹی ایمس)‘‘ شامل تھے، جبکہ ٹریک ٹو میں ’’دانشورانہ املاک کے حقوق (آئی پی آر)‘‘، ’’ڈیجیٹل تجارت‘‘ اور ’’خدمات‘‘ کے موضوعات شامل تھے۔
پروگرام کا اختتام اختتامی اجلاس کے ساتھ ہوا، جس میں سی ٹی آئی ایل کے پروفیسر و سربراہ اور اضافی چارج کے ساتھ سی ڈبلیو ایس کے پروفیسر و سربراہ ڈاکٹر جیمز جےنیدومپرا نے اختتامی خطاب کیا؛ آئی آئی ایف ٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر کےرنگاراجن نے کلیدی خطاب کیا؛ جبکہ محکمہ تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب امیتابھ کمار نے خصوصی خطاب کیا۔ سی ڈبلیو ایس کے پروفیسر اور سی آر آئی ٹی کے سربراہ انتظامیہ ڈاکٹر مرلی کلمّل نے اظہارِ تشکر پیش کیا، جس کے بعد اسناد تقسیم کی گئیں۔
اپنے خصوصی خطاب میں جناب امیتابھ کمار نے مجموعی گھریلو پیداوار( جی ڈی پی) کی نمو میں تجارت کے کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ عالمی تجارتی ماحول میں بڑھتی ہوئی پیچیدگیوں، بشمول نیو مرکنٹلسٹ طریقۂ کار اور کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم ( سی بی اے ایم) اور یورپی یونین کے جنگلات کی کٹائی سے متعلق ضابطے ( ای یو ڈی آر) جیسے اقدامات کے پیش نظر تجارتی ماہرین کے لیے ان حالات سے نمٹنے کی صلاحیت ضروری ہے۔ انہوں نے 1991 سے بھارت میں نافذ اقتصادی اصلاحات اور 1995 میں عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او) میں بھارت کی شمولیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کثیر ملکی تجارتی قواعد کا دائرہ اشیاء سے آگے بڑھ کر خدمات، دانشورانہ املاک کے حقوق اور پائیداری سے متعلق امور تک وسیع ہو گیا ہے۔ انہوں نے صلاحیت سازی میں اضافے کے اس پروگرام کے انعقاد کے لیے سی آر آئی ٹی کی پہل کو بھی سراہا۔
تین روزہ کورس نے شرکاء کو بین الاقوامی تجارتی نظام اور تجارتی مذاکرات کی منظم تفہیم فراہم کی، جس میں بنیادی تصورات اور ڈبلیو ٹی او کے طریقۂ کار کے ساتھ ساتھ عصری تجارت کے معاشی، قانونی اور پالیسی سے متعلق پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ خصوصی موضوعاتی اجلاسوں میں بدلتے ہوئے عالمی تجارتی منظرنامے سے متعلق مذاکرات کے اہم شعبوں کے بارے میں بھی شرکاء کو معلومات فراہم کی گئیں۔

********
) ش ح ۔ ض ر۔ش ت)
U.No. 4659
(ریلیز آئی ڈی: 2319312)
وزیٹر کاؤنٹر : 9