قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

بہار میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقدمات کی سماعت کے لئے بھارتی قومی انسانی حقوق کمیشن  7-8 اکتوبر 2026 کو پٹنہ میں ’کھلی سماعت اور کیمپ نشست‘ منعقد کرے گا


متعلقہ ریاستی حکام اور شکایت کنندگان کارروائی کے دوران موجود رہیں گے

ریاست کے اعلیٰ افسران کے ساتھ انسانی حقوق سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

سول سوسائٹی، غیر سرکاری تنظیموں اور انسانی حقوق کے محافظین کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت بھی ہوگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 OCT 2026 5:03PM by PIB Delhi

بھارتی قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) ریاست میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق معاملات کی سماعت کے لیے 7 اور 8 اکتوبر 2026 کو گیان بھون، پٹنہ، بہار میں دو روزہ ’کھلی سماعت اور کیمپ نشست‘ منعقد کر رہا ہے۔

پہلے روز این ایچ آر سی کے چیئرپرسن جسٹس وی. راما سبرامنیم اور ارکان جسٹس (ڈاکٹر) بدیوت رنجن سارنگی اور محترمہ وجیا بھارتی سائیانی شکایت کنندگان اور ریاست کے متعلقہ افسران کی موجودگی میں مکمل کمیشن کے اجلاس میں معاملات کی سماعت کریں گے۔

اگلے روز، 8 اکتوبر 2026 کو کمیشن دو الگ الگ بنچوں میں معاملات کی سماعت کرے گا۔ چیئرپرسن مبینہ بندھوا مزدوری سے متعلق معاملات کی سماعت کریں گے۔ اسی دوران ارکان جسٹس (ڈاکٹر) بدیوت رنجن سارنگی اور محترمہ وجیا بھارتی سائیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ تعمیلی امور اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق دیگر شکایات کی سماعت کرے گا۔

اس کے بعد کمیشن سول سوسائٹی تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں اور انسانی حقوق کے محافظین کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ اختتامی اجلاس میں کمیشن ریاست سے متعلق اہم انسانی حقوق کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کرے گا۔

بھارتی قومی انسانی حقوق کمیشن انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین کو انصاف تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے 2007 سے وقتاً فوقتاً مختلف ریاستوں میں کیمپ نشستیں منعقد کرتا آ رہا ہے۔

***

ش ح۔ ا ک۔ ج

uno-4656


(ریلیز آئی ڈی: 2319259) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil