سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مالی مشکلات سے تعلیمی خوابوں کی تکمیل تک


ہریانہ کے فریدآباد کی ڈاکٹر پرتیبھا رانی کا این ایف ایس سی کے ذریعے تعلیمی سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 OCT 2026 4:37PM by PIB Delhi

مالی معاونت پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اپنے تعلیمی خوابوں کو پورا کرنے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ بروقت فیلوشپ کی مدد مالی رکاوٹوں پر قابو پانے، تعلیمی مواقع کو مضبوط بنانے اور اعلیٰ تعلیم میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

فریدآباد، ہریانہ کی 35 سالہ محترمہ پرتیبھا رانی نے نیشنل فیلوشپ فار شیڈیولڈ کاسٹ (این ایف ایس سی) اسکیم کے تحت معاونت حاصل کی۔ انہیں ستمبر 2019 سے فیلوشپ کی مالی امداد ملنا شروع ہوئی، جس میں فیلوشپ، ہاؤس رینٹ الاؤنس (ایچ آراے) اور کنٹیجنسی کی معاونت شامل تھی۔ انہیں اس اسکیم کے تحت تقریباً 18 لاکھ روپے کی مالی امداد ملی، جس سے انہیں پی ایچ ڈی کرنے اور اعلیٰ تعلیم سے وابستہ مالی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملی۔

فیلوشپ حاصل کرنے سے قبل پرتیبھا کو مالی مشکلات کا سامنا تھا اور تعلیمی معاونت سے متعلق اسکیموں کے بارے میں بھی محدود معلومات تھیں۔ ان کا احساس تھا کہ شیڈیولڈ کاسٹ برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے مالی مشکلات، خاندانی حالات اور ساتھیوں کے دباؤ کے باعث اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا اکثر ایک دور کے خواب جیسا محسوس ہو سکتا ہے۔ برادری میں بیداری کی کمی اور لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم میں محدود دلچسپی نے بھی ان رکاوٹوں میں اضافہ کیا۔

این ایف ایس سی فیلوشپ نے پرتیبھا کو مالی استحکام فراہم کیا اور انہیں اپنے تعلیمی اہداف پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل بنایا۔ اس معاونت سے ان کے خاندان کی مالی حالت کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملی، خاص طور پر اس لیے کہ ان کے والدین ریٹائرڈ ہیں۔ اپنی تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ وہ تقریباً 12 سال سے پسماندہ بچوں کی تعلیم میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، جو دوسروں کے لیے تعلیم کو مزید قابل رسائی بنانے کے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261005163826_20b3bf.jpg

مالی معاونت حاصل کرنے پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے محترمہ پرتیبھا نے کہا، ’’این ایف ایس سی فیلوشپ نے مجھے مالی مشکلات پر قابو پانے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے میں مدد دی۔ اس نے مجھے مالی استحکام فراہم کیا اور پسماندہ بچوں کی تعلیم کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔‘‘

ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر نے نئے مواقع بھی فراہم کیے۔ انہوں نے نئی دہلی میں سی ایس آئی آر-نیشنل فزیکل لیبارٹری کے ایک پروجیکٹ میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہیں ایک سال تک ماہانہ 43,000 روپے ملے۔ اس تجربے سے ان کے پیشہ ورانہ تجربے میں اضافہ ہوا اور مالی حالات بہتر بنانے میں بھی مدد ملی۔

پرتیبھا کا سفر ظاہر کرتا ہے کہ ہدف پر مبنی فیلوشپ معاونت باصلاحیت طلبہ کو مالی رکاوٹوں پر قابو پانے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کس طرح مدد دے سکتی ہے۔ ان کی کامیابی نے ان کی برادری کی لڑکیوں کو بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور پیشہ ورانہ و تعلیمی ترقی کے لیے آگے بڑھنے کی ترغیب دی ہے۔ آج انہیں ڈاکٹر پرتیبھا رانی کے طور پر پیشہ ورانہ شناخت حاصل ہونے پر فخر ہے، جو اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے ان کے خواب کی تکمیل کی عکاسی کرتا ہے۔

******

ش ح۔ ا ک۔ ج

uno 4653


(ریلیز آئی ڈی: 2319222) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil