سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
”سوَچھتا ہی سیوا-2026“ مہم
محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی )
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 OCT 2026 1:52PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) نے سوچھتا ہی سیوا(ایس ایچ ایس) 2026 مہم میں فعال طور پر حصہ لیا ہے۔ جس کا آغاز 17 ستمبر 2026 کو ڈی ایس ٹی، اس کے خود مختار اداروں اور ملک بھر میں واقع سروے آف انڈیا کے دفاتر میں ہوا تھا ۔ اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی ، حفظان صحت ، صفائی کارکنوں کے وقار اور صاف ستھرا اور صحت مند ماحول پیدا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو فروغ دینا ہے ۔
مہم کے ایک حصے کے طور پر محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے عہدیداروں نے 18 ستمبر 2026 کو سوچھتا کا عہد لیا ۔ حلف کا انتظام ڈی ایس ٹی کے سکریٹری نے کیا۔ جنہوں نے تمام عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں فعال طور پر حصہ لیں اور صفائی ستھرائی ، حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے پائیدار کلچر میں اپنابھر پور تعاون کریں ۔
شناخت شدہ صفائی کے ہدف والے مراکز(سی ٹی یوز) بشمول ٹیکنالوجی بھون اور وگیان سدن میں صفائی اور بیداری سے متعلق متعدد سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔ ملک گیر مہم ’’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘کے تحت یکم اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے آر کے پورم واقع وگیان سدن میں شرم دان کا انعقاد کیا گیا۔
2 اکتوبر 2026 کو گاندھی جینتی کے موقع پر محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری نے ٹیکنالوجی بھون سے متصل علاقوں میں شرم دان کی سرگرمی کی قیادت کی۔ افسران اور عملے نے صفائی مہم میں حصہ لیا اور صاف ستھرے اور صحت بخش ماحول کو برقرار رکھنے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔
محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی میں مہم کے تحت بیداری، معلومات کے تبادلے اور ملازمین و صفائی کارکنوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے مقصد سے بھی متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ’’آیوروید میں معیاری کاری اور تحقیق: شواہد پر مبنی طریقہ کار کی جانب پیش رفت‘‘ کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں روایتی علم اور جدید سائنسی توثیق کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ یہ لیکچر ڈاکٹر راگھویندر نائک، سائنس داں، محکمہ آیوش، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نئی دہلی نے دیا۔
صفائی مترتحفظ پہل کے تحت محکمہ نے 23 ستمبر 2026 کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(سیبی) کے ذریعے ہاؤس کیپنگ عملے کے ساتھ ساتھ محکمہ کے سائنس دانوں، افسران اور اہلکاروں کے لیے مالیاتی بیداری کا ایک اجلاس منعقد کیا۔ اس پہل کا مقصد مالیاتی امور سے متعلق بیداری میں اضافہ کرنا اور افرادی قوت کی مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینا تھا۔
محکمہ نے 24 ستمبر 2026 کو درخت لگانے کی مہم کا بھی اہتمام کیا جس میں ڈی ایس ٹی سکریٹری پروفیسر امیش وی واگھمارے اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ شجر کاری کی اس مہم نے ہریالی میں اضافہ، ماحولیاتی استحکام کو یقینی بنانے اور صاف ستھرے مستقبل کو برقرار رکھنے کے محکمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملازمین کی شرکت اور آگاہی بڑھانے کے لیے 28 ستمبر 2026 کو ایک مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس کا موضوع تھا ’’صفائی: ایک ذمہ داری، صرف ایک مہم نہیں‘‘۔ اس اقدام نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صفائی کو ایک اجتماعی ذمہ داری اور روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی حصہ سمجھیں۔
’’صفائی دوست تحفظ اور سمان کیمپ‘‘کے تحت ڈی ایس ٹی سکریٹری نے 29 ستمبر 2026 کو محکمہ کے اندر صفائی کو برقرار رکھنے میں ان کی گرانقدر شراکت کو تسلیم کرتے ہوئے 110 صفائی متروں کو اعزاز سے نوازا۔ اس اقدام نے صفائی ستھرائی کے کام کے وقار اور صاف اور صحت مند کام کی جگہ کو برقرار رکھنے میں صفائی متروں کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔
29 ستمبر 2026 کو ڈرائنگ اور پوسٹر مقابلے کے ساتھ ایک’’کباڑ سے کلا‘‘ رنگولی مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ سرگرمیوں نے ملازمین کو صفائی کے پیغام کو پھیلاتے ہوئے دوبارہ استعمال، تخلیقی صلاحیتوں اور ذمہ دارفضلہ کے نپٹارےکے اصولوں کو فروغ دینے کی ترغیب دی۔
29 ستمبر 2026 کو محکمہ کے ملازمین، آؤٹ سورس اہلکاروں اور سینیٹری ورکرز کے لیے ڈی ایس ٹی کیمپس میں صفائی مترا تحفظ شیویر کے تحت ایک ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پہل میں صفائی کے کارکنوں اور معاون افرادی قوت کے دیگر ارکان کی صحت اور بہبود پر توجہ دی گئی۔
سکریٹری ڈی ایس ٹی کی رہنمائی میں مہم کے لیے نوڈل افسر، مسز اے دھن لکشمی جوائنٹ سکریٹری نے ڈی ایس ٹی کے تحت خود مختار اداروں اور ملک بھر میں سروے آف انڈیا کے دفاتر کی شرکت کو مربوط اور حوصلہ افزائی کی تاکہ سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم کے موثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان متنوع اقدامات کے ذریعے محکمۂ سائنس اور ٹیکنالوجی نے اس پیغام کو تقویت دینے کی کوشش کی ہے کہ سوچھتا محض ایک مہم نہیں ہے بلکہ ایک اجتماعی ذمہ داری اور زندگی کا ایک پائیدار طریقہ ہے۔ افسران، ملازمین، صفائی دوست اور متعلقہ اداروں کی شرکت ڈی ایس ٹی کی صفائی، حفظان صحت، ماحولیاتی پائیداری اور صفائی کے کارکنوں کے وقار اور بہبود کے لیے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔









***
ش ح۔م ح۔ع د۔
U-4638
(ریلیز آئی ڈی: 2319100)
وزیٹر کاؤنٹر : 21