جل شکتی وزارت
مرکزی وزیر جل شکتی جناب سی. آر. پاٹل نے نئی دہلی کے کالندی کنج میں ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت شرمدان کی قیادت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 4:39PM by PIB Delhi
جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی. آر. پاٹل اور وزیر مملکت جناب وی. سومنا کی قیادت میں جل شکتی کی وزارت نے آج صبح 7:30 بجے نئی دہلی میں اوکھلا بیراج کے کالندی کنج گھاٹ پر ’سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2026-نرنتَر پریاس‘ کے تحت ملک گیر شرمدان مہم کے ایک حصے کے طور پر بڑے پیمانے پر شرمدان کی سرگرمی کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی. آر. پاٹل نے مہاتما گاندھی کی جانب سے ’’سوتنترتا‘‘ کے ساتھ ’’سوچھتا‘‘ پر دی جانے والی اہمیت کو یاد کیا، جو آج بھی ملک کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سوچھتا آندولن نے نئی بلندیوں کو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے صفائی متروں کی کوششوں کے تئیں اظہارِ تشکر کیا، جو اپنی لگن کے ذریعے ملک کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے آس پاس صفائی کو یقینی بنا کر سوچھتا کو اجتماعی ذمہ داری بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی محض وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والی سرگرمی نہیں، بلکہ صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے اور دریاؤں کے تحفظ کے لیے مسلسل عزم کا تقاضا کرتی ہے۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری جناب اشوک کے. کے. مینا نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ شرمدان جاری ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ مہم کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’جن بھاگیداری‘ سوچھتا آندولن کا ایک اہم اصول رہی ہے، لہٰذا آج کا شرمدان بھی لوگوں کو متحد کرنے اور سوچھتا کے تئیں اپنے عزم کی تجدید کی جانب ایک اور قدم ہے۔

جل وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا احیاء کے محکمے (ڈی او ڈبلیو آر، آرڈی اور جی آر) کی سکریٹری محترمہ ارچنا ورما نے محکمے کے دیگر سینئر افسران اور عملے کے ساتھ صفائی مہم کی قیادت کی۔
شرمدان میں محکمے کے 16 اداروں، جن میں سی ڈبلیو سی، این ایم سی جی، این ڈبلیو ڈی اے، سی ایس ایم آر ایس، این ڈی ایس اے، این آر سی ڈی، این ڈبلیو آئی سی، این ڈبلیو ایم، یو وائی آر بی، جی ایف سی سی، سی ڈبلیو ایم اے اور ڈبلیو اے پی سی او ایس وغیرہ شامل ہیں، کے سینئر افسران اور عملے نے فعال طور پر حصہ لیا۔ جل شکتی کی وزارت کے 1,100 سے زائد افسران اور رضاکاروں نے صفائی مہم میں بھرپور شرکت کی اور کالندی کنج گھاٹ کے علاقے میں پلاسٹک کے کچرے، ملبے اور دریا کےکنارے پر پھیلے کچرے کو ہٹانے میں مدد کی۔ یہ صفائی مہم جاری کوششوں کا حصہ ہوگی، جو ’سوچھ بھارت-وکست بھارت‘ کی جانب پیش رفت کو مزید تقویت دے گی۔

***********
ش ح۔ رک۔
U No. 4629
(ریلیز آئی ڈی: 2319051)
وزیٹر کاؤنٹر : 4