نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مائی بھارت نے ملک بھر میں ‘‘واک فار نشا مکت یووا’’ کا اہتمام کیا
150 سے زیادہ مقامات پر 1 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں اور شہریوں نے شرکت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 OCT 2026 11:26PM by PIB Delhi
نشا مکت یووا فار وکست بھارت ابھیان کے ایک حصے کے طور پر، مائی بھارت اور اس کی شراکت دار تنظیموں نے 4 اکتوبر 2026 کو ملک بھر میں 150 سے زیادہ مقامات پر ”واک فار نشا مکت یووا“ کا انعقاد کیا، جس میں ایک لاکھ سے زیادہ نوجوانوں اور شہریوں نے پرجوش شرکت کی۔

ملک گیر اس اقدام کا مقصد نوجوانوں اور معاشرے کے مختلف طبقات میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کرنا اور صحت مند، ذمہ دارانہ اور نشے سے پاک طرزِ زندگی کو فروغ دینا تھا۔ اس پروگرام میں نوجوانوں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور شراکت دار تنظیموں نے شرکت کی، تاکہ ایک صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر میں اجتماعی ذمہ داری کے پیغام کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
اس اقدام کے تحت شرکا نے 3 سے 5 کلومیٹر کی واک، نکڑ ناٹک، نعرہ نویسی،ہیرٹیج واک اور نوجوانوں کی قیادت میں بیداری پیدا کرنے والی دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے عوامی مقامات اور معاشرے کی شراکت کو بروئے کار لاتے ہوئے منشیات کے استعمال سے وابستہ خطرات کے بارے میں بیداری پھیلائی گئی اور نوجوانوں کو صحت مند اور ذمہ دارانہ طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی گئی۔

کئی پروگراموں میں نشا مکت یووا عہد بھی شامل کیا گیا، جس کے ذریعے شرکا نے خود کو منشیات کے استعمال سے دور رکھنے اور ایک صحت مند، باخبر اور منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ اس عہد نے منشیات کے استعمال کے خلاف انفرادی ذمہ داری اور اجتماعی اقدام پر مہم کی توجہ کو مزید مضبوط کیا۔
ملک گیر پروگرام میں کئی عوامی نمائندوں اور معزز شخصیات نے بھی شرکت کی، جس سے مہم کو مزید تقویت اور نمایاں حیثیت حاصل ہوئی۔ اس میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں 2 لیفٹیننٹ گورنر، 1 کابینی وزیر، 8 اراکین پارلیمنٹ اور 8 ارکان قانون ساز اسمبلی شامل تھے۔

ملک بھر میں نوجوانوں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور شراکت دار تنظیموں کی پرجوش شرکت، نشا مکت یووا فار وکست بھارت کی تعمیر کے لیے بڑھتے ہوئے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ اقدام نوجوانوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے بااختیار بنانے اور ایک صحت مند، مضبوط اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کے وژن کو مزید تقویت دیتا ہے۔
”واک فار نشا مکت یووا“ وسیع تر ”نشا مکت یووا فار وکست بھارت ابھیان“ کا حصہ ہے، جس کا مقصد منشیات کے استعمال کے خلاف مسلسل بیداری، شرکت اور اجتماعی اقدام کے ذریعے نوجوانوں اور معاشرے کو متحرک کرنا ہے۔
***
ش ح۔ ش ت۔رض
4620U-No.
(ریلیز آئی ڈی: 2319024)
وزیٹر کاؤنٹر : 8