وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے جہازوں سہیادری اور کلش نے اے آئی ایم ای  2026  میں اپنی شرکت مکمل کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 OCT 2026 5:26PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے جہازوں سہیادری اور کلش نے فلپائن میں 'اعتماد میں مضبوط، سمندر میں متحد' کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی آسیان-انڈیا میری ٹائم ایکسرسائز ( اے آئی ایم ای2026 )میں اپنی شرکت مکمل کر لی ہے۔ اس مشق نے ہاربر  اور سی  فیزز  کے ذریعے پیشہ ورانہ تبادلہ خیال، آپریشنل ہم آہنگی اور سمندری  ٹریننگ  کے بہترین مواقع فراہم کیے۔

 افتتاحی تقریب کے بعد ہاربر فیز کا آغاز ہوا،   جس میں اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں، کھیلوں کے مقابلے، یوگا، عوامی میل جول اور موضوع کے ماہرین کے مابین معلومات کا تبادلہ   جیسی مختلف سرگرمیاں شامل تھیں۔ ایک ٹیبل ٹاپ ایکسرسائز، آپریشنل ہم آہنگی اور پری سیل بریف (روانگی سے قبل کی معلومات) نے سی  فیز کے لیے تال میل اور تیاریوں کو آسان بنایا۔

سی  فیز کے دوران، آئی این ایس سہیادری اور آئی این ایس کلش نے مربوط  بحری مشقوں میں حصہ لیا جن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور آفات سے راحت وبچاؤ  ، وزٹ-بورڈ-سرچ-سیزر ( وی بی ایس ایس)  اور  انڈر وے ریپلنشمنٹ   کی مشقیں شامل تھیں۔ ہیلی کاپٹر کی مشقوں میں کراس ڈیک لینڈنگ، ورٹیکل ریپلنشمنٹ اور سی اے ایس ای وی اے سی   کی مشقیں شامل تھیں۔ ان سرگرمیوں نے شرکت کرنے والی  بحری افواج کے مابین ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی صلاحیت کو مزید فروغ دیا۔

اے آئی ایم ای  2026 کے ہاربر اور سی فیز زنے باہمی اعتماد کو مضبوط کیا اور مل کر کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھایا، جو مؤثر سمندری شراکت داری میں معاون ثابت ہوا۔ آئی این ایس سہیادری اور آئی این ایس کلش کی شرکت نے شراکت دار بحری افواج کے ساتھ روابط برقرار رکھنے کے لیے بھارتی بحریہ کے مستقل عزم کا اعادہ کیا، جو بھارت کی 'ایکٹ ایسٹ پالیسی' اور 'مہاساگر'   (خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ جہت پیشرفت) کے وژن کے عین مطابق ہے۔

******

(ش ح- ن  ا)

U.N:4590


(ریلیز آئی ڈی: 2318750) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी