ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے این سی آر میں نفاذ کی صورت حال کا جائزہ لیا؛ 17 دنوں میں 197 معائنے کیے گئے
کمیشن کی فلائنگ اسکواڈ اب تک این سی آر میں 28,744 اکائیوں/ منصوبوں/ اداروں کا معائنہ کر چکی ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 OCT 2026 7:34PM by PIB Delhi
قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) اور ملحقہ علاقوں میں فضائی معیار کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیو ایم) کی انفورسمنٹ ٹاسک فورس (ای ٹی ایف) کا 140واں اجلاس 01.10.2026 کو منعقد ہوا، جس میں 08.09.2026 سے 24.09.2026 تک کی رپورٹنگ مدت کے دوران قومی دارالحکومت خطے (این سی آر) میں نفاذ سے متعلق کارروائیوں، معائنوں اور تعمیل کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
17 روزہ رپورٹنگ مدت کے دوران مجموعی طور پر 197 معائنے کیے گئے، جن میں تعمیرات و انہدام (سی اینڈ ڈی) کے مقامات کے 10 معائنے، صنعتی شعبے کے 111 معائنے اور ڈیزل جنریٹر (ڈی جی) سیٹ سے متعلق 76 معائنے شامل تھے۔ صنعتی شعبے کے معائنوں میں خصوصی معائنہ مہم کے تحت کیے گئے 22 معائنے بھی شامل تھے۔ ان معائنوں کی بنیاد پر 85 معاملات میں خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہوئی، جن میں سی اینڈ ڈی کے 8 معاملات، صنعتی شعبے کے 49 معاملات اور ڈی جی سے متعلق 28 معاملات شامل تھے۔
متعلقہ شعبوں کی جانب سے رپورٹ کی گئی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر مختلف نفاذی کارروائیوں کی تجویز دی گئی ہے۔ ان میں 4 سی اینڈ ڈی منصوبوں اور 1 صنعتی یونٹ کو بند کرنا؛ 28 ڈی جی سیٹ کو سیل کرنا؛ 17 معاملات میں تعمیل کے لیے احکامات/ ہدایت نامے جاری کرنا، جن میں 4 ڈی جی سیٹ بھی شامل ہیں اور 10 معاملات میں ماحولیاتی معاوضہ (ای سی) عائد کرنا شامل ہے۔ دیگر مجوزہ کارروائیوں میں منصوبوں کے ذمہ داروں کو خطوط جاری کرنا، دوبارہ معائنہ، معاملات کو سی پی سی بی/ایس پی سی بی کو بھیجنا، مشاورتی ہدایات اور دیگر مناسب فالو اَپ اقدامات شامل ہیں۔
15.09.2026 کو اتر پردیش کے ہاپوڑ میں کمیشن کی فلائنگ اسکواڈز کی 7 ٹیموں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اہلکاروں اور یو پی پی سی بی کے افسران کے ساتھ مل کر خصوصی معائنہ مہم چلائی، جس کے دوران کی گئی کارروائی سے ای ٹی ایف کو آگاہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر 22 احاطوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 5 کو ضوابط کے مطابق پایا گیا، جبکہ 1 کو یو پی پی سی بی پہلے ہی سیل کر چکا تھا۔ باقی معاملات میں تجویز کردہ کارروائیوں میں 4 یونٹس کو بند کرنا، 1 ڈی جی سیٹ کو سیل کرنا، 5 معاملات میں احکامات جاری کرنا، 4 معاملات میں ماحولیاتی معاوضہ عائد کرنا، اور 2 معاملات میں دوبارہ معائنہ اور قانونی کارروائی شامل ہیں۔
پچھلے ای ٹی ایف اجلاس کے بعد جاری کیے گئے دوبارہ کام شروع کرنے کے احکامات کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 30.09.2026 تک مجموعی طور پر 9 دوبارہ کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے تھے، جن میں 2 صنعتی یونٹ اور 7 سی اینڈ ڈی سائٹ شامل تھیں۔ ریاست کے لحاظ سے دہلی میں 1، ہریانہ میں 3 اور اتر پردیش میں 5 دوبارہ کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ، 1 معاملہ حتمی فیصلے کے لیے متعلقہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کو منتقل کیا گیا، جو اتر پردیش کے ایک صنعتی یونٹ سے متعلق تھا۔
01.10.2026 تک نفاذ کی تازہ ترین مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ کمیشن کی فلائنگ اسکواڈ اب تک پورے این سی آر میں 28,744 اکائیوں/ منصوبوں/ اداروں کا معائنہ کر چکی ہیں۔ ان معائنوں کی بنیاد پر 1,831 بندش کے احکامات جاری کیے گئے، جن میں سے تعمیل کی تصدیق کے بعد 1,488 دوبارہ کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ مزید 127 معاملات کو حتمی فیصلے کے لیے متعلقہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ/ دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کو منتقل کیا گیا ہے، جبکہ 216 اداروں کے لیے دوبارہ کام شروع کرنے کے احکامات جاری کیے جانے باقی ہیں۔
اس کے علاوہ، 29.09.2026 کو اتر پردیش کے لونی، غازی آباد میں صنعتی یونٹ کی خصوصی معائنہ مہم چلائی گئی۔ کمیشن کی 7 معائنہ ٹیموں نے قابل اطلاق ماحولیاتی ضوابط اور کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے یہ مہم انجام دی۔ مجموعی طور پر 21 یونٹ/ مقامات کا معائنہ کیا گیا اور تمام 21 کو ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔ پائی جانے والی بڑی خلاف ورزیوں میں مناسب اسٹیک/ چمنی اور فضائی آلودگی پر قابو پانے والے آلات کے بغیر بھٹیوں کو چلانا، کاروبار چلانے کے لیے درست رضامندی کے بغیر کام کرنا، غیر موافق علاقوں میں صنعتی یونٹس چلانا، کوئلے سمیت غیر منظور شدہ ایندھن کا استعمال، اسٹیک، اے پی سی ڈی اور او سی ای ایم ایس کے بغیر بھٹیوں کو چلانا، ڈی جی سیٹ سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی اور سی ٹی او اور مناسب اے پی سی ڈی کے بغیر فضلے کی پروسیسنگ کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ پہلے سے سیل کیے گئے بعض احاطوں میں بھی مسلسل سرگرمی کے شواہد پائے گئے، جن میں دھات سے متعلق سرگرمیوں کی آوازیں اور/ یا دھوئیں کا اخراج شامل تھا۔ ضروری اصلاحی کارروائیوں کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
کمیشن نے مقررہ ضوابط کے مؤثر نفاذ کے لیے نفاذی کارروائیوں کو مسلسل مضبوط بنانے، تعمیل کی بروقت تصدیق اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیشن نے فوری نفاذی کارروائی، تعمیل کی سخت نگرانی اور ترجیحی شعبوں، بشمول صنعتی یونٹ، سی اینڈ ڈی سرگرمیوں اور ڈی جی سیٹ میں مسلسل معائنوں پر بھی زور دیا تاکہ پورے این سی آر میں فضائی آلودگی کو مؤثر طور پر کم کیا جا سکے۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 4557
(ریلیز آئی ڈی: 2318514)
وزیٹر کاؤنٹر : 9