وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کے سکریٹری کی قیادت میں سوچھتا ہی سیوا 2026 کے تحت سوچھتا شرمدان  کا اہتمام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 1:31PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی او ایس ای ایل) نے جاری ’سوچھتا ہی سیوا‘مہم (ایس ایچ ایس) 2026 کے تحت کل نئی دہلی کے ایک پی ایم شری اسکول میں سوچھتا شرمدان کا اہتمام کیا۔  اس مہم کی قیادت محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کے سکریٹری جناب ٹی کے انل کمار نے کی۔ ایکو کلب  فارمشن لائف کے زیر اہتمام منعقدہ اس صفائی مہم میں طلبہ، اساتذہ، اعلیٰ افسران اور کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس) کے افسران نے  بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

صفائی مہم کے تحت اسکول کے احاطے، اس سے متصل کمیونٹی اسپیس اور اسکول کے سامنے واقع پارک کی صفائی کی گئی۔ اس اقدام کے ذریعے اسکول اور آس پاس کی مقامی برادری نے صفائی کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی طور پر حصہ لیا۔شرمدان کے بعد ’ایک پیڑ ماں کے نام 3.0‘ کے تحت شجرکاری پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ طلبہ نے اس پروگرام میں حصہ لے کر ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار طرزِ عمل کے پیغام کو مزید مضبوط کیا۔

اس موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ رولز کے موضوع پر کوئز  کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کو تعاملی طریقے سے پڑھائی کے ذریعے فضلات کو اس کے ماخذ پر ہی چھانٹ کر الگ کرنے اور فضلے کو ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے طریقوں سے آگاہ کرنا تھا۔

اس پروگرام میں طلبہ کے درمیان صاف ستھری، پائیدار اور ماحول کے موافق عادات کو فروغ دینے میں اسکولوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔ طلبہ کو صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے فعال طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔ اس کے ذریعے محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کے اس عزم کو مزید تقویت ملی کہ صفائی اور نظافت کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنایا جائے اور ’سوچھ اور وکست بھارت‘ کے وژن میں اپنا کردار ادا کیا جائے۔

محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کے جن اعلیٰ افسران نے شرمدان مہم میں فعال طور پر حصہ لیا، ان میں ایڈیشنل سکریٹری جناب دھیرج ساہو، ایڈیشنل سکریٹری محترمہ ارچنا شرما اوستھی، جوائنٹ سکریٹری محترمہ پراچی پانڈے، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر امرپریت دگّل، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (شماریات) ڈاکٹر پنکج کے پی شریاسکر، چیف کنٹرولر آف اکاؤنٹس محترمہ دیپیکا جین اور کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے کمشنر جناب وکاس گپتا شامل تھے۔ ان کے علاوہ کے وی ایس کے دیگر افسران نے بھی شرمدان کی سرگرمی میں حصہ لیا۔

***

ش ح ۔   م   ش ع  ۔  م  ص

U : 4521


(ریلیز آئی ڈی: 2318194) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi