کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ہریانہ سے کینیڈا تک ایف پی او کی زیرِ قیادت منجمد غذائی مصنوعات کی برآمد میں سہولت فراہم کی
برآمدات پر مبنی مارکیٹ تک رسائی کسانوں اور غذائی مصنوعات تیار کرنے والوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرتی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 OCT 2026 11:54AM by PIB Delhi
ایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے یکم اکتوبر 2026 کو سونی پت، ہریانہ سے کینیڈا کے لیے 24 میٹرک ٹن منجمد غذائی مصنوعات کی کھیپ کی روانگی میں سہولت فراہم کی۔ 'اٹرنا فوڈز پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے برآمد کی جانے والی اس کھیپ میں منجمد غذائی مصنوعات کے 2,295 ڈبے شامل ہیں جن کی کل مالیت 35,140 کینیڈین ڈالر ہے۔
ایف پی اوکی زیرِ قیادت اس برآمد میں ہری مٹر، مکسڈ ویجیٹیبلز (ملی جلی سبزیاں)، مٹر اور گاجر، سویٹ کارن اور سموسے جیسی مصنوعات شامل ہیں۔ برآمد کنندہ یونٹ کوایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اس کی مالی امداد کی اسکیم کے تحت تعاون فراہم کیا گیا۔ یہ کھیپبھارتیہ پروسیسڈ غذائی مصنوعات کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ کے مواقع بڑھانے اور 'فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز کو عالمی خریداروں اور منڈیوں سے جوڑنے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔
یہ برآمد برآمدات پر مبنی ویلیو چینز (قدر میں اضافے کے سلسلے) کی تشکیل اور کسانوں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے میںایف پی اوز کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔ APEDA مارکیٹ تک رسائی کو مضبوط بنانے اور کسان گروپوں کو برآمدی مواقع سے جوڑنے کے اقدامات کے ذریعےایف پی سیز،ایف پی اواور برآمد کنندگان کے درمیان روابط قائم کرنے میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔ زرعی پیداوار کو پروسیسنگ اور بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑ کر،ایف پی او کی زیرِ قیادت ماڈل پیداوار کنندگان کے لیے بہتر آمدنی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے اور برآمدی ویلیو چین میں کسان گروپوں کی شرکت کو مضبوط بنا سکتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو نے برآمد کنندہ اور متعلقہ فریقین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یف پی او کی جانب سے براہِ راست برآمد سے پیداوار کنندگان کو اپنی مصنوعات کا بہتر معاوضہ حاصل کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔ انہوں نےاین آئی ایف ٹی ای ایم کے گراں قدر تعاون کا بھی اعتراف کیا اور کینیڈین مارکیٹ میں برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے امید کا اظہار کیا۔
حکومتِ ہند کی وزارتِ تجارت و صنعت کے تحت کام کرنے والا ادارہایگریکلچرل اینڈ پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی، بھارتیہ زرعی اور پروسیسڈ غذائی مصنوعات کے لیے مارکیٹ روابط اور برآمدی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کسان گروپوں کو عالمی ویلیو چینز میں شامل کرنے کے عمل میں بھی مسلسل تعاون کر رہا ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UN 4510
(ریلیز آئی ڈی: 2318108)
وزیٹر کاؤنٹر : 9