اسٹیل کی وزارت
وزارت فولاد نے زیر التواء معاملات کے نپٹارے کے لیے خصوصی مہم 6 کا آغاز کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 OCT 2026 10:19AM by PIB Delhi
وزارت فولاد اور اس کے مرکزی عوامی شعبے کے ادارے (سی پی ایس ایز) زیر التوا معاملات کے نپٹارے کے لیے خصوصی مہم 6 میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں، جو 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک چلائی جا رہی ہے۔
مہم کا تیاری کا مرحلہ، جو 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2026 تک تھا، مکمل ہو چکا ہے۔ اس مرحلے کے دوران، وزارت اور اس کے سی پی ایس ایز نے ضروری تیاریاں مکمل کیں اور نفاذ کے مرحلے کے لیے اہداف کا تعین کیا۔
2اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہنے والے نفاذ کے مرحلے کے دوران، وزارت اور اس کے سی پی ایس ایز درج ذیل سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کریں گے:
- صفائی مہم: مختلف دفاتر اور مقامات پر صفائی ستھرائی کی 301 سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔
- فائلوں کو نمٹانا: 20,763 کاغذی فائلوں اور 9,056 ای-فائلوں کو نمٹانے کی کوششیں کی جائیں گی۔
- عوامی شکایات: زیرِ التوا 37 عوامی شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، تاکہ ان کی تعداد کو صفر پر لایا جا سکے۔
اس مہم میں زیرِ التوا معاملات کو بروقت نمٹانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، بشمول اراکینِ پارلیمنٹ، وزیر اعظم کے دفتر، وی آئی پیز، کابینہ اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنسز کے۔ اس کے علاوہ، صفائی ستھرائی، پرانی فائلوں کو ٹھکانے لگانے، ریکارڈ کے مناسب انتظام اور دفتری جگہ کے بہتر استعمال پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ایس سی ڈی پی ایم 6 کے ذریعے، وزارتِ اسٹیل اور اس کے سی پی ایس ایز زیر التوا کاموں کو کم کرنے، معاملات کو تیزی سے نمٹانے، بہتر خدمات بہم رسانی اور ایک صاف ستھرا اور مؤثر دفتری ماحول برقرار رکھنے کے لیے کام کریں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4504
(ریلیز آئی ڈی: 2318101)
وزیٹر کاؤنٹر : 6