وزارت دفاع
وزارت دفاع نے قومی رضاکارانہ خون کے عطیہ کے دن کے موقع پر خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 5:06PM by PIB Delhi
قومی رضاکارانہ خون کے عطیہ کے دن کے موقع پر وزارتِ دفاع نے آرمڈ فورسز ٹرانسفیوژن سینٹر کے تعاون سے یکم اکتوبر 2026 کو کرتویہ بھون-2، نئی دہلی میں رضاکارانہ خون کے عطیہ کے کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس سال کی مہم کا موضوع ’انسانیت کا ایک قطرہ، خون دیں، زندگیاں بچائیں‘ تھا۔
خون کے عطیہ کی مہم دو طبی افسران، دو جونیئر کمیشنڈ افسران اور 10 پیرا میڈیکل اسٹاف (بلڈ ٹرانسفیوژن اسسٹنٹ) پر مشتمل ایک خصوصی طبی ٹیم کی نگرانی میں مطلوبہ طبی آلات اور سہولیات کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اس مہم میں وزارتِ دفاع کے کل 134 افسران اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔ خون کا عطیہ دینے سے قبل تمام عطیہ دہندگان کی کونسلنگ اور صحت کی جانچ کی گئی، تاکہ ان کی حفاظت اور مقررہ طبی معیارات کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
کیمپ کے دوران رضاکارانہ خون کے عطیہ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور افسران و اہلکاروں کو قیمتی جانیں بچانے میں اپنا تعاون دینے کی ترغیب دی گئی۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سکریٹری، محکمہ فوجی امور، جنرل این ایس راجا سبرامانی؛ سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ؛ اور سکریٹری، محکمہ سابق فوجی بہبود، محترمہ سکریتی لیکھی نے وزارتِ دفاع کے سینئر افسران اور عہدیداروں کے ساتھ کیمپ میں شرکت کی اور اس پہل میں اپنا تعاون پیش کیا۔
اس پہل نے رضاکارانہ خون کے عطیہ کو فروغ دینے اور ضرورت مند مریضوں کے لیے محفوظ خون کی دستیابی کو یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت کرنے کے سلسلے میں وزارتِ دفاع کے عزم کی توثیق کی۔
***
UR-4498
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2318001)
وزیٹر کاؤنٹر : 4