وزارت سیاحت
وزارت سیاحت کی جانب سے سوَچھتا ہی سیوا مہم کے تحت صفائی مہم کا انعقاد
حوض خاص قلعے میں ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ شِرم دان (رضاکارانہ خدمت) مہم میں تقریباً 500 افراد کی شرکت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 7:19PM by PIB Delhi
'سوَچھ بھارت مشن کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، وزارت سیاحت نے آج سوَچھتا ہی سیوا مہم کے تحت نئی دہلی کے تاریخی حوض خاص قلعے میں ایک بڑی صفائی مہم کا انعقاد کیا۔ یہ مہم ملک گیرشِرم دان پہل یعنی ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی، جس کا مقصد ملک بھر کے لوگوں کو اکٹھا ہونے اور صفائی کے لیے اپنا وقت دینے کی ترغیب دینا تھا۔

اس مہم کی قیادت وزارت سیاحت کے سیکریٹری جناب بھوونیش کمار نے کی، جن کے ہمراہ وزارت کے اعلیٰ عہدیدار اور عملہ بھی موجود تھا۔ اس تاریخی ورثے کے مقام پر صفائی اور بیداری کی سرگرمیوں میں تقریباً 500 افراد نے حصہ لیا۔
اس مہم میں مہمان نوازی اور سیاحت کے انتظام کے نمایاں اداروں کے طلباء اور اساتذہ نے بھی شرکت کی، جن میں انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ ، پوسا؛ انڈین کلینری انسٹی ٹیوٹ ، نوئیڈا؛ نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی ؛ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹریول مینجمنٹ ، نوئیڈا؛ اور اشوک انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ شامل تھے۔

اس پہل کے ذریعے شرکاء نے حفظانِ صحت، شہری ذمہ داری اور بھارت کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس مہم کا مقصد سیاحتی مقامات پر صفائی برقرار رکھنے کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ملک کی مشہور و معروف یادگاریں صاف ستھری، اچھی حالت میں اور ملک و دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنے والی رہیں۔
پروگرام کے ایک حصے کے طور پر،آئی ایچ ایم پوسا کے طلباء نے ایک مختصر ڈرامہ پیش کیا جس میں صفائی کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے اور سیاحتی مقامات کو زیادہ صاف ستھرا اور خوشگوار بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
مرکزی مہم سے قبل، وزارت نے 23 ستمبر 2026 کو صفائی کے معیارات کو برقرار رکھنے میںصفائی متروں (صفائی کارکنوں) کی خدمات کا اعتراف کرنے اور انہیں اعزاز دینے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ وزارت نے سیاحتی مقامات پر صفائی برقرار رکھنے کا پیغام عام کرنے کے لیے 27 ستمبر 2026 کو عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر نئی دہلی میں واقع صفدر جنگ کے مقبرے پر صفائی مہم کا بھی اہتمام کیا۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4480
(ریلیز آئی ڈی: 2317946)
وزیٹر کاؤنٹر : 6