قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ انصاف نے زیر التوا معاملات نمٹانے اور دفتروں میں صفائی ستھرائی کانظام بہتر بنانے کے لیے خصوصی مہم 6 کا آغاز کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 5:45PM by PIB Delhi

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی رہنمائی میں محکمہ انصاف زیر التوا معاملات کو نمٹانے اور دفتری احاطے میں  سووچھتا پر توجہ  مرکوز کرتے ہوئے خصوصی مہم 6 نافذ کر رہا ہے۔ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی یہ مہم دو مرحلوں میں چلائی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے (15.09.2026 سے 30.09.2026) میں شناخت کا مرحلہ رکھا گیا، جس کے دوران مختلف زیر التوا معاملات (جیسے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے موصولہ حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیاں، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، عوامی شکایات وغیرہ) کے ساتھ ساتھ ان مقامات کی بھی نشاندہی کی گئی جہاں صفائی، مرمت اور تزئین کاری کی ضرورت تھی۔ دوسرے مرحلے میں 02.10.2026 سے 31.10.2026 تک شناخت کیے گئے زیر التوا معاملات کو نمٹانے اور نشان زد مقامات و علاقوں کی صفائی، بہتری اور تزئین کاری پر توجہ دی جائے گی۔

مذکورہ مہم کے ابھی اختتام پذیر ہونے والے پہلے مرحلے کے دوران 211 عوامی شکایات اور عوامی شکایات سے متعلق 309 اپیلوں کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے علاوہ محکمہ کے احاطے میں 4 ایسے مقامات کی بھی نشاندہی کی گئی جہاں صفائی، بہتری اور خوبصورتی کی ضرورت ہے۔

خصوصی مہم کے نفاذ کا مرحلہ 02.10.2026 سے 31.10.2026 تک مقرر ہے، جس کے دوران بنیادی توجہ پہلے مرحلے میں شناخت کیے گئے زیر التوا معاملات کو نمٹانے پر ہوگی۔ اس کے علاوہ 49 الیکٹرانک کچرے کے آلات و اشیا کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، جنہیں مہم کے دوسرے یا اہم مرحلے کے دوران ٹھکانے لگایا جائے گا۔ ان اشیا کو ٹھکانے لگانے سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔  ایسے چارمقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں  بہترصفائی، ستھرائی تزئین کاری کی ضرورت ہے۔ خصوصی مہم کے دوسرے یا نفاذ کے مرحلے کے دوران محکمہ انصاف کے افسران کی جانب سے کیے جانے والے شرم دان کے ذریعے ان مقامات کی صفائی کی جائے گی۔

محکمہ خصوصی مہم 6 کے دوسرے مرحلے میں پہلے مرحلے کے دوران شناخت کیے گئے زیر التوا معاملات اور ٹھکانے لگانے کے لیے موزوں اشیا کو نمٹانے اور صفائی و تزئین کاری کے لیے منتخب مقامات کی دیکھ بھال اور بہتری کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

****

ش ح۔ ش ب۔ ج

uno-4464

 


(ریلیز آئی ڈی: 2317846) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी