الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزارتِ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم ای آئی ٹی وائی)نے خصوصی مہم 6 کے تیاری کے مرحلے کا آغاز کر دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 5:06PM by PIB Delhi
وزارتِ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم ای آئی ٹی وائی) نے 15 سے 30 ستمبر 2026 تک خصوصی مہم 6.0 کے تیاری کے مرحلے کا آغاز کر دیا ہےڈ جس میں ادارہ جاتی سطح پر سوچھتا کو فروغ دینے، زیرِ التوا معاملات کو کم سے کم کرنے، ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے اور سرکاری دفاتر میں کارکردگی بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
گزشتہ سال کی ای-ویسٹ کے سائنسی انتظام پر توجہ کو آگے بڑھاتے ہوئے، اس سال کی مہم میں ا یم او ای ایف سی سی کی ہدایات اور ای-ویسٹ (مینجمنٹ)رولز 2022 کے مطابق ای-ویسٹ کی مؤثر وصولی، علیحدگی اور تلفی پر زور دیا گیا ہے۔ ایم ای آئی ٹی وائی کے تحت ایک خودمختار سوسائٹی سی-ایم ای ٹی ، مقررہ طریقہ کار کے مطابق ایم ای آئی ٹی وائی سے پیدا ہونے والے ای-ویسٹ کے سائنسی انتظام کی ذمہ داری انجام دے رہی ہے۔
تیاری کے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر مہم کی سرگرمیوں کی پیش رفت کی نگرانی اور بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ایڈیشنل سیکریٹری اور سینئر افسران کی سطح پر باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔
ریکارڈ رومز کا جامع معائنہ کیا گیا ہے تاکہ غیر مؤثر اور غیر ضروری ریکارڈز کی نشاندہی کرکے انہیں تلف کیا جا سکے اور ریکارڈ کے انتظام کو مضبوط بنایا جا سکے۔ ڈویژن کی سطح پر نوڈل افسران کی بھی نشاندہی کی گئی ہے تاکہ فزیکل فائلوں کی چھٹائی، ای-فائلز کی بندش اور زیرِ التوا حوالہ جات کی نشاندہی کی جا سکے۔ جن میں معزز اراکینِ پارلیمنٹ، پی ایم او، پارلیمانی یقین دہانیوں اور عوامی شکایات سے متعلق حوالہ جات بھی شامل ہیں۔

ای-ویسٹ کی شناخت پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے، اور سی-ایم ای ٹی کے ذریعے اس کی تلفی کا عمل جاری ہے، جس سے دفتری جگہ اور بنیادی ڈھانچے کے بہترین استعمال میں سہولت مل رہی ہے۔ ایم ای آئی ٹی وائی اپنے احاطے اور متعلقہ دفاتر میں صفائی اور جگہ کے انتظام سے متعلق سرگرمیاں بھی انجام دے رہا ہے۔ جن میں غیر استعمال شدہ، غیر ضروری اور مسترد شدہ مواد کو صاف کرنا اور تلف کرنا شامل ہے۔
تیاری کا دوسرامرحلہ2سے 31 اکتوبر 2026 تک عمل درآمد کے مرحلے کے لیے بنیاد فراہم کرے گا۔ جس کے دوران شناخت شدہ زیر التوا معاملات، ریکارڈز اور دیگر سرگرمیوں کی بروقت تلفی، اختتام یا تکمیل کے لیے نگرانی کی جائے گی۔
مسلسل نگرانی اور مربوط کارروائی کے ذریعہ ایم ای آئی ٹی وائی صفائی کو ادارہ جاتی شکل دینے، زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنے، وسائل کے بہترین استعمال اور حکومتی امور میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جو حکومت کے سوچھ بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ح۔ف ر
U- 4425
(ریلیز آئی ڈی: 2317525)
وزیٹر کاؤنٹر : 4