قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے قبائلی امور جناب جوال اورم کا اتر پردیش اور اتراکھنڈ کا چار روزہ دورہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 11:17AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے قبائلی امور جناب جوال اورم یکم سے 4 اکتوبر- 2026 تک اتر پردیش اور اتراکھنڈ کا چار روزہ دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود، سوچھ بھارت ابھیان اور قبائلی تعلیم سے متعلق پروگراموں میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ اتراکھنڈ آدی رنگوتسو میں بھی شرکت کریں گے۔

یکم اکتوبر2026 کو مرکزی وزیر اتر پردیش کے میرٹھ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پلوّاپورم میں سینئر سٹیزن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ اتراکھنڈ کے رام نگر روانہ ہوں گے، جہاں وہ رات  میں قیام کریں گے۔

مورخہ 2اکتوبر کو جناب اورم اتراکھنڈ کے باج پور میں اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) میں سوچھ بھارت ابھیان کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ رات میں قیام کے لیے رام نگر واپس جائیں گے۔

مورخہ3اکتوبر کو مرکزی وزیر کینچی دھام کا دورہ کریں گے، جہاں وہ کینچی دھام مندر میں درشن بھی کریں گے۔ اس کے بعد وہ کھٹیما روانہ ہوں گے، جہاں وہ اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس)، کھٹیما کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں وزیر رودرپور روانہ ہوں گے، جہاں وہ رات  میں قیام کریں گے۔

مورخہ4اکتوبر کو جناب جوال اورم کھٹیما میں اتراکھنڈ آدی رنگوتسو میں شرکت کریں گے اور وہ اسی شام نئی دہلی واپس لوٹیں گے۔

اس دورے کے دوران مقامی متعلقہ فریقوں اور  افسران کے ساتھ قبائلی تعلیم اور فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کا موقع ملے گا۔ اس میں خاص طور پر اکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کے نیٹ ورک کے ذریعے قبائلی تعلیم و فلاح و بہبود کے اقدامات کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود اور برادری کی شمولیت سے متعلق پروگراموں میں شرکت بھی شامل ہے۔

*****

ش ح – ظ الف –  ش  ہ ب

UR No. 4423

 


(ریلیز آئی ڈی: 2317496) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil