وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ نے ملٹری نرسنگ سروس کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 5:29PM by PIB Delhi

 وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ نے 30 ستمبر 2026 کو دہلی کے مانک شا سینٹر میں ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب ملٹری نرسنگ سروس کی شاندار وراثت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کے اختتام کی علامت تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر مملکت برائے دفاع نے ایم این ایس کی افسران کی مثالی خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور بے لوث لگن کو سراہا۔ انہوں نے جنگ، قدرتی آفات اور امن کے اوقات میں مسلح افواج کی طبی خدمات اور ملک کی معاونت میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

مسلح افواج کی طبی خدمات کے ڈائریکٹر جنرل ایئر مارشل سندیپ تھریجا نے ایم این ایس کی افسران کی جانب سے زیرخدمت افراد کے تئیں پیشہ ورانہ وابستگی، ہمدردی اور غیر متزلزل لگن کو سراہا۔ انہوں نے گزشتہ ایک صدی کے دوران مسلح افواج کی طبی خدمات میں ایم این ایس کے افسران کے گراں قدر تعاون کو بھی اجاگر کیا۔

اختتامی تقریب کی اہم جھلکیوں میں یادگاری سکہ، ’’اسٹیل اینڈ گریس‘‘ کے عنوان سے یادداشتوں کی کتاب، ’’ہیلنگ ہینڈز اینڈ بریو ہارٹس: ایم این ایس@100‘‘ کے عنوان سے صد سالہ یادگاری کتاب اور ’’گلمپسز آف اے ایئر آف کومی موریشن‘‘ کے عنوان سے یادگاری ویڈیو کا اجرا شامل تھا۔ ملٹری نرسنگ سروس کی تاریخ اور ارتقا کو اجاگر کرنے والی ایک تصویری گیلری کا بھی افتتاح کیا گیا۔

تقریب میں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، ڈی جی ایم ایس (آرمی) لیفٹیننٹ جنرل سی جی مرلی دھرن، وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین، ایڈیشنل ڈی جی ایم این ایس میجر جنرل رچل تھامس اور دہلی گیریژن کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

صد سالہ تقریبات نے ملٹری نرسنگ سروس کے ہمدردی، پیشہ ورانہ عمدگی اور ملک کی خدمت کی دیرینہ اقدار کے تئیں عزم کو ایک بار پھر اجاگر کیا۔ یہ عزم اس کی صد سالہ تقریبات کے موضوع ’’ماضی کو خراج تحسین، حال کا علاج اور مستقبل کے لیے تحریک‘‘ کے عین مطابق ہے۔

*****

ش ح – ظ الف –  ش  ہ ب

UR No. 4415


(ریلیز آئی ڈی: 2317484) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी