محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں لیبر کوڈز پر ضلعی صلاحیت سازی اور آگاہی پروگرام کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 6:31PM by PIB Delhi

وزارتِ محنت و روزگار نے حکومتِ مہاراشٹر کے محکمۂ محنت کے اشتراک سے آج چھترپتی سمبھاجی نگر (اورنگ آباد) میں لیبر کوڈز پر “شرم سمواد” – ضلعی سطح کا استعدادِ کار میں اضافے اور آگاہی پروگرام منعقد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد آجروں اور صنعت سے وابستہ متعلقہ فریقوں میں چار لیبر کوڈز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنا تھا، جو 21 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوئے، اور مرکزی قواعد جو 8 مئی 2026 کو نوٹیفائی کیے گئے۔ پروگرام میں نئے لیبر قانون کے فریم ورک کی اہم دفعات، تعمیل کے تقاضوں اور حکومت کے مختلف سماجی تحفظ کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260930183252_877519.jpg

مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 200 شرکاء نے پروگرام میں شرکت کی، جن میں آجر، صنعت کے نمائندگان، ایچ آر پیشہ ور افراد، قانونی ماہرین، مالیاتی پیشہ ور افراد اور محنت و روزگار کے نظام سے وابستہ دیگر متعلقہ فریق شامل تھے۔

پروگرام میں تکنیکی سیشنز کا ایک سلسلہ شامل تھا، جس کا مقصد شرکاء کو لیبر کوڈز، آجروں کی ذمہ داریوں، قانونی تعمیل کے تقاضوں اور اہم سماجی تحفظ کی اسکیموں کی عملی سمجھ فراہم کرنا تھا۔

افتتاحی سیشن سے استقبالیہ خطاب مسٹر نریندر کلکرنی، چیئرمین، سی آئی آئی مراٹھواڑہ زون نے کیا۔ جبکہ کلیدی خطاب اور پروگرام کا جائزہ جناب چمن لال گلیریا ڈائریکٹر وزارتِ محنت و روزگار نے پیش کیا۔ مقررین نے نئے لیبر قانون کے فریم ورک کے مؤثر نفاذ کے لیے متعلقہ فریقوں میں آگاہی، تیاری اور تعمیل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260930183300_596f04.jpg

پہلا تکنیکی سیشن جناب کرشنا کمار، ریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر -II، پی ایم یو اور جناب جیو ناتھ جھا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ای ایس آئی سی پی ایم یو نے منعقد کیا۔ سیشن میں لیبر کوڈز کے تحت آجروں کے لیے اہم تعمیلی تقاضوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور چاروں کوڈز، ان کے مقاصد اور نئے قانون سازی کے فریم ورک کے ذریعے متعارف کرائی گئی بڑی اصلاحات کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔ شرکاء کو لیبر قوانین میں اصلاحات کے پسِ پشت وسیع تر وژن اور آجروں اور کارکنوں دونوں کے لیے اس کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ سیشن میں قانونی ذمہ داریوں اور تعمیل کی ذمہ داریوں کے بارے میں عملی رہنمائی بھی فراہم کی گئی، جس میں نئے فریم ورک کے عملی پہلوؤں پر زور دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260930183307_36dcdf.jpg

دوسرے تکنیکی سیشن میں پردھان منتری وِکسِت بھارت روزگار یوجنا(پی ایم وی بی آر وائی) پر توجہ مرکوز کی گئی اور اسے جناب انکور شرماریجنل پروویڈنٹ فنڈ کمشنر-I، ایمپلائز’ پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن(ای پی ایف او) نے منعقد کیا۔ شرکاء کو اسکیم کے مقاصد، اہلیت کے معیار اور فوائد کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جس کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور رسمی روزگار کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

تیسرے تکنیکی سیشن میں پردھان منتری شرم یوگی مان دھن(پی ایم-ایس وائی ایم) اسکیم کا احاطہ کیا گیا اور اس کا اہتمام جناب وشال امٹے ڈپٹی لیبر ویلفیئر کمشنر، (سنٹرل) ڈائریکٹوریٹ جنرل لیبر ویلفیئر نے کیا۔ سیشن میں اسکیم کی نمایاں خصوصیات اور غیر منظم شعبے کے اہل کارکنوں کو پنشن اور سماجی تحفظ کی کوریج فراہم کرنے میں اس کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

پروگرام کا اختتام ایک تعاملی سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا جس میں شرکاء کو مقررین سے براہِ راست بات چیت کرنے اور لیبر کوڈز، قانونی تعمیل کے تقاضوں اور سماجی تحفظ کی اسکیموں کے مختلف پہلوؤں پر وضاحت طلب کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image004_20260930183315_05d71d.jpg

“شرم سمواد” پروگرام نے استعدادِ کار میں اضافے، آگاہی پیدا کرنے اور متعلقہ فریقوں کی شمولیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا، جس سے آجروں اور صنعت کے نمائندگان کو نئے لیبر قانون کے فریم ورک اور اس سے متعلقہ تعمیلی تقاضوں کی بہتر سمجھ پیدا کرنے میں مدد ملی۔ اس طرح کے رسائی پر مبنی اقدامات کا مقصد متعلقہ فریقوں کی باخبر شرکت کو آسان بنانا اور لیبر کوڈز کے مؤثر نفاذ میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

***

ش ح۔ م ح۔ ف ر

U-No.4410

 


(ریلیز آئی ڈی: 2317458) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: Marathi