بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے چوبو الیکٹرک پاور کمپنی نیدرلینڈز بی وی کے ذریعے کنٹی نیوم گرین انرجی لمیٹڈ میں بعض ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 5:49PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (CCI)(سی سی آئی) نے چوبو الیکٹرک پاور کمپنی نیدرلینڈز بی وی کے ذریعے کنٹی نیوم گرین انرجی لمیٹڈ میں بعض ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ لین دین کے تحت چوبو الیکٹرک پاور کمپنی نیدرلینڈز بی وی(حصول کنندہ)نے کنٹی نیوم گرین انرجی لمیٹڈ (حصول کی جانے والی کمپنی) میں بعض ایکویٹی شیئرز کے حصول کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ حصول بنیادی طور پر نئے ایکویٹی شیئرز کی خریداری اور کنٹی نیوم گرین انرجی ہولڈنگز لمیٹڈ، سنگاپور سے موجودہ ایکویٹی شیئرز کی ثانوی خریداری، دونوں طریقوں سے کیا جائے گا۔
حصول کنندہ نیدرلینڈز کے قوانین کے تحت قائم ایک نجی لمیٹڈ کمپنی ہے اور جاپان کی چوبو الیکٹرک پاور کمپنی انکارپوریٹڈ(چوبو) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔ حصول کنندہ، چوبو گروپ کے لیے سرمایہ کاری، انتظام، مالی اعانت اور خزانے سے متعلق امور انجام دیتا ہے۔ چوبو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جو جاپان کے تسلیم شدہ اسٹاک ایکسچینجوں میں درج ہے۔ یہ کمپنی دیگر سرگرمیوں کے علاوہ شمسی، ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی اور جوہری توانائی جیسے قابل تجدید اور دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
حصول کی جانے والی کمپنی بھارت کے قوانین کے تحت قائم ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ ہدف کمپنی اور بھارت میں اس کی مختلف ذیلی کمپنیاں بنیادی طور پر ہوا اور شمسی توانائی جیسے قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہیں۔
*******
) ش ح – م ش -ت ا )
U.No.4374
(ریلیز آئی ڈی: 2317238)
وزیٹر کاؤنٹر : 7