زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب چوہان نے خریف سیزن 2026-27 کے لیے پی ایس ایس کے تحت 5,547.99 کروڑ روپے کی دالوں اور تلہن کی خریداری کی منظوری دی


کسانوں کے مفاد میں بڑا فیصلہ: اتر پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ کے لیے 5,547.99 کروڑ روپے کی ایم ایس پی پر خریداری منظور

تینوں ریاستوں کے کسانوں کو پی ایس ایس کے تحت خرید سے فائدہ ہوگا، ایم ایس پی پر 7.06 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کی جائے گی

جناب چوہان نے اتر پردیش میں ارہر اور مونگ، جبکہ کرناٹک اور تلنگانہ میں سویابین، مونگ اور سورج مکھی کی ایم ایس پی پر خریداری کی منظوری دی

اتر پردیش کے کسانوں کے لیے 3,992.57 کروڑ روپے، کرناٹک کے لیے 1,107 کروڑ روپے اور تلنگانہ کے لیے 448.42 کروڑ روپے کی خریداری کو منظوری

مرکز نے دالوں اور تلہن کے کسانوں کو منڈی کی قیمتوں میں کمی سے تحفظ دینے کے لیے ایم ایس پی پر خریداری میں اضافہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 3:05PM by PIB Delhi

زراعت و کسان بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اتر پردیش، تلنگانہ اور کرناٹک میں خریف مارکیٹنگ سیزن 2026-27 کے لیے پرائس سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر 5,547.99 کروڑ روپے کی مالیت کی خریداری کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد خاص طور پر دالوں اور تلہن کی کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے منڈی کی قیمتوں میں کمی سے تحفظ فراہم کرنا اور ان کی پیداوار کے لیے مناسب معاوضہ یقینی بنانا ہے۔

جناب چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کسانوں کی بہبود، ان کی آمدنی میں اضافہ اور زراعت میں خود انحصاری کو مضبوط بنانا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ ملے اور خریداری کے نظام کو زیادہ شفاف اور قابل رسائی بنایا جائے۔ منظور شدہ خریداری منصوبے کے تحت تینوں ریاستوں کے کسانوں کو اہم دالوں اور تلہن کی بڑے پیمانے پر ایم ایس پی پر خریداری سے فائدہ ہوگا۔

اتر پردیش میں منظور شدہ خریداری میں سب سے بڑا حصہ 3,992.57 کروڑ روپے کا ہے۔ اس میں ایم ایس پی پر 4,66,000 میٹرک ٹن ارہر کی 3,937.70 کروڑ روپے اور 6,250 میٹرک ٹن مونگ کی 54.87 کروڑ روپے مالیت کی خریداری شامل ہے۔

کرناٹک کے دال اور تلہن کے کسانوں کے لیے پی ایس ایس کے تحت 1,107 کروڑ روپے کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ اس میں 1,15,500 میٹرک ٹن سویابین کی 659.27 کروڑ روپے، 38,250 میٹرک ٹن مونگ کی 335.83 کروڑ روپے اور 13,413 میٹرک ٹن سورج مکھی کی 111.90 کروڑ روپے مالیت کی خریداری شامل ہے۔

تلنگانہ میں 448.42 کروڑ روپے کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ اس میں پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت ایم ایس پی پر 62,000 میٹرک ٹن سویابین کی 353.90 کروڑ روپے اور 10,766 میٹرک ٹن مونگ کی 94.52 کروڑ روپے مالیت کی خریداری شامل ہے۔

جناب چوہان نے کہا کہ اس فیصلے سے کسانوں کو زیادہ معاشی تحفظ حاصل ہوگا، جبکہ دالوں اور تلہن کی گھریلو پیداوار کو فروغ ملے گا اور دالوں اور خوردنی تیل کے معاملے میں خود انحصاری کی جانب بھارت کی کوششوں میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام مقررہ مراکز پر خریداری کے انتظامات شفاف رہیں گے اور کسانوں کو ان کی پیداوار کی رقم بروقت براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں ادا کی جائے گی۔

******

ش ح۔ک ح۔ت ع

U. No. 4362


(ریلیز آئی ڈی: 2317053) وزیٹر کاؤنٹر : 7