وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 6.0: ڈی آئی پی اے ایم نے محکمہ جاتی ای-کچرے کی نیلامی اور ماحول دوست ری سائیکلنگ کے لیے ایم ایس ٹی سی کے ساتھ شراکت داری کی


خصوصی مہم 6.0 کے تحت اس شراکت داری کا مقصد ای-کچرے کو سائنسی اور ماحول دوست طریقے سے ٹھکانے لگانا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 3:31PM by PIB Delhi

صفائی ستھرائی کے نظام کو ادارہ جاتی شکل دینے اور الیکٹرانک کچرے کے ماحول دوست اور ذمہ دارانہ انتظام کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کے تحت، سرمایہ کاری اور عوامی اثاثہ جات کے انتظام کے محکمے (ڈی آئی پی اے ایم) نے محکمہ میں پیدا ہونے والے ای-کچرے کی سائنسی طریقے سے جمع آوری، علیحدگی اور تلفی کے لیے ایم ایس ٹی سی لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ایم ایس ٹی سی لمیٹڈ،فولاد کی وزارت کے تحت کام کرنے والا منی رتن زمرہ-1 کا مرکزی سرکاری شعبے کا ادارہ ہے۔

یہ اقدام خصوصی مہم 6 (2 سے 31 اکتوبر 2026) کے تحت کیا جا رہا ہے، جس میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ ای-کچرا (مینجمنٹ) قواعد، 2022 کے مطابق ’’ای-کچرے کی مؤثر جمع آوری، علیحدگی اور تلفی‘‘ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ایم ایس ٹی سی کا خصوصی ای-نیلامی پلیٹ فارم کمپیوٹر، پرنٹر، سرور اور دیگر پرانے آئی ٹی اثاثوں جیسے ناکارہ الیکٹرانک آلات کی شفاف اور ضوابط کے مطابق تلفی میں سہولت فراہم کرے گا۔ اس شراکت داری سے نہ صرف دفاتر میں قیمتی جگہ خالی ہوگی بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ای-کچرے کو مجاز ری سائیکلرز کے ذریعے مناسب طریقے سے ری سائیکل کیا جائے۔ اس طرح کچرے کو وسائل میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کے لیے آمدنی بھی حاصل ہوگی۔

ڈی آئی پی اے ایم خصوصی مہم 6 کے وسیع تر اہداف کے حصول کے لیے پُرعزم ہے، جن میں سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو مکمل طور پر یقینی بنانا، زیرِ التوا معاملات میں کمی لانا اور اپنے دفاتر میں پائیدار طریقۂ کار کو فروغ دینا شامل ہے۔

***********

ش ح۔ رک

U No. 4364


(ریلیز آئی ڈی: 2317046) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी