وزارت دفاع
بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف آئی سی جی کی بڑی کارروائی کے دوران 3,000 کروڑ روپے مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 1:27PM by PIB Delhi
بھارتی ساحلی محافظ دستہ (آئی سی جی) نے گجرات کے انسدادِ دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) کے ساتھ مل کر 25 ستمبر ، 2026 ء کو لکشدیپ کے مغرب میں بحیرۂ عرب میں 3,000 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات کی ایک بڑی کھیپ کو سمندری راستے کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں تقریباً 526 کلو گرام ہائی گریڈ کی منشیات ضبط کی گئیں، جن میں ہیروئن اور میتھ ایمفیٹامین شامل ہیں۔ اس دوران کشتی کو چلانے والے پانچ پاکستانی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
موصولہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آئی سی جی کے دستوں نے مشتبہ کشتی کی سمندر اور فضا سے نہایت درست نگرانی کرتے ہوئے مسلسل تعاقب کیا، جس کے بعد مربوط انداز میں اس کا تعاقب کرتے ہوئے کارروائی شروع کی گئی۔ یہ کارروائی کھلے سمندر میں ایک مشتبہ ایرانی ڈھو کو روکنے اور اس پر سوار ہو کر تلاشی لینے پر مکمل ہوئی۔
روکی گئی ڈھو، گرفتار عملے اور ضبط شدہ منشیات کو بعد ازاں مسلح سکیورٹی کے تحت ممبئی لایا گیا، جہاں مشترکہ طور پر پوچھ گچھ اور مزید تحقیقات کی گئیں۔ اس کے بعد مختلف ایجنسیوں کے درمیان جامع قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یہ کامیاب کارروائی ‘ نشہ مکت بھارت ’ کے قومی عزم کو تقویت دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور سمندری راستے سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرنے اور بھارت کے سمندری علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تئیں قطعی عدم برداشت کی پالیسی پر عمل کرنے کے آئی سی جی کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش ب ۔ ع ا)
U.No. 4351
(ریلیز آئی ڈی: 2317022)
وزیٹر کاؤنٹر : 9