قانون اور انصاف کی وزارت
قانونی امور کے محکمہ نے سوچھتا ہی سیوا 2026 کے تحت ای-کچرے کے بندوبست کے بارے میں بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 SEP 2026 10:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 ستمبر 2026: خصوصی مہم 6 اور سوچھتا ہی سیوا 2026 کے تحت قانونی امور کے محکمے نے 28 ستمبر 2026 کو کرتویہ بھون-2، نئی دہلی میں ’ای-کچرے کی بندوبست‘ کے موضوع پر ایک بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
ورکشاپ میں قانونی امور کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو منی کے علاوہ محکمے کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس ورکشاپ کا مقصد شرکا کو الیکٹرانک کچرے کے ذمہ دارانہ انتظام کی بڑھتی ہوئی اہمیت سے آگاہ کرنا اور روزمرہ زندگی اور کام کاج کی جگہ پر ماحول دوست اور پائیدار طریقے اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قانونی امور کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو منی نے ای-کچرے کے ذمہ دارانہ انتظام کی اہمیت اجاگر کی اور الیکٹرانک کچرے کو مناسب طریقے سے سنبھالنے اور ٹھکانے لگانے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ماحول پر ای-کچرے کے مضر اثرات کو کم کرنے کے لیے پائیدار طریقے اپنانے اور اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ورکشاپ میں شرکا کو ای-کچرے کی بندوبست کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی گئیں، جن میں الیکٹرانک اشیا کی مناسب طریقے سے علیحدگی، محفوظ طریقے سے جمع کرنا، ذمہ دارانہ طریقے سے ٹھکانے لگانا اور ری سائیکلنگ شامل ہیں۔ شرکا کو 3 آر کے طریقہ کار یعنی ’کم کرنا، دوبارہ استعمال کرنا اور ری سائیکل کرنا‘ سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس طریقہ کار کے تحت ای-کچرے کی پیداوار کو کم کرنے، جہاں ممکن ہو الیکٹرانک مصنوعات کو دوبارہ استعمال کرنے اور مناسب ذرائع کے ذریعے ان کی ری سائیکلنگ یقینی بنانے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
اس اجلاس میں استعمال کے بعد پھینکے جانے والے الیکٹرانک آلات اور ان کے اجزا کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پائیدار استعمال اور کچرے کے انتظام کے طریقے اپنانے سے ماحول کو ہونے والے فوائد کے بارے میں بھی بیداری پیدا کی گئی۔
یہ بیداری مہم خصوصی مہم 6 اور سوچھتا ہی سیوا 2026 کے تحت صفائی ستھرائی، پائیداری اور ذمہ دارانہ طور پر کچرے کے بندوبست کو فروغ دینے کے لیے محکمے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس مہم کے ذریعے اس پیغام کو بھی تقویت دی گئی کہ ای-کچرے کا مؤثر بندوبست انفرادی اور ادارہ جاتی دونوں سطحوں پر فعال شمولیت اور بیداری سے ہی ممکن ہے۔
قانونی امور کا محکمہ اپنے افسران اور اہلکاروں میں بیداری، ذمہ دارانہ طور طریقوں اور فعال شمولیت کے ذریعے صاف ستھرا، سرسبز اور زیادہ پائیدار کام کا ماحول فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م ع۔ن م۔
U- 4334
(ریلیز آئی ڈی: 2316832)
وزیٹر کاؤنٹر : 8