وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے قومی فنون  کی نمائش میں 20 ایوارڈ یافتہ فنکاروں کو اعزاز سے نوازا


قومی فنون کی  نمائش کے 65ویں ایڈیشن کے لیے 6000 سے زائد اندراجات  موصول؛ دو مرحلےکی  جیوری کے ذریعے 270 فنکار منتخب

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 SEP 2026 9:42PM by PIB Delhi

للت کلا اکادمی کے زیر اہتمام 65ویں قومی فنون کی نمائش 29 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ حکومت ہند کے مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ وزارت ثقافت کے سکریٹری جناب وویک اگروال، وزارت ثقافت میں جوائنٹ سکریٹری (اکادمی) جناب کے کے مشرا اور للت کلا اکادمی کے سکریٹری جناب راجیو کمار کے علاوہ پدم شری ایوارڈ یافتگان جناب سدھارک اولوا، جناب سدرشن پٹنائک اور جناب اشوک کمار وشواس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور دیگر معزز شخصیات نے للت کلا اکادمی کے مختلف مراکز میں منعقد ہ ’سیوا ہی سنسکرتی‘ ورکشاپس کے دوران فضلات سے تیار کردہ فن پاروں کا مشاہدہ کیا۔

جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے تخلیقی صلاحیت اور پائیداری کو مربوط کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عالی جناب وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہ ’سیوا ہی سنسکرتی‘ پہل اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ تخلیقی صلاحیت اور خدمت کے جذبے کوبامعنی انداز میں ایک ساتھ کیسے پروان چڑھایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں للت کلا اکادمی کی کوششوں کی ستائش کی، جن میں ’ویسٹ ٹو ونڈر‘ پہل بھی شامل ہے، جو تلف شدہ اور غیر ضروری مواد کو نئی فنکارانہ شکل دیتی ہے اور پائیداری کے فروغ میں فن کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

وزارت ثقافت کے سکریٹری جناب وویک اگروال نے فنکاروں اور معاصر ہندوستانی فن کو وسیع مواقع فراہم کرنے اور انہیں زیادہ نمایاں مقام دلانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عوام، فنون کے شائقین اور زائرین کو نئی دہلی کے رابندر بھون میں 65ویں قومی فنون کی نمائش کا دیدارکرنے کی دعوت دی، جسے 31 اکتوبر 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل  کی کہ وہ نمائش کا دورہ کریں اور ملک بھر کے فنکاروں کی جانب سے پیش کیے گئے متنوع فن پاروں اور عصری رجحانات کا تجربہ حاصل کریں۔

للت کلا اکادمی کے سکریٹری جناب راجیو کمار نے قومی فنون کی نمائش کے ملک گیر دائرہ کار اور اس کے ارتقا پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 65ویں نمائش کے لیے 6000 سے زائد اندراجات موصول ہوئے، جن میں سے دو مرحلے کی جیوری کے ذریعے 270 فنکاروں کا انتخاب کیا گیا۔ انہوں نے نمائش کے تحت دیے جانے والے  ایوارڈ کا بھی ذکر کیا اور ملک بھر کے فنکارانہ ملکہ کو تسلیم کرنے اور اسے فروغ دینے کے لیے اکادمی کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر جناب رام گوپال کھادلکر کی تدوین کردہ عبدالعزیز رائبا پر ایک مونوگراف بھی جاری کیا گیا۔ عبدالعزیز رائبا ایک ممتاز معاصر ہندوستانی مصور تھے، جو اپنی جرأت مندانہ خطوط، شوخ رنگوں اور ہندوستانی روایتی و جدید فن کے منفرد امتزاج کے لیے جانے جاتے تھے۔

تقریب کے دوران مرکزی وزیر نے 20 ایوارڈ یافتہ فنکاروں کو اعزاز سے نوازا۔ ان اعزازات کے ذریعے ہندوستانی ویژوئل آرٹس کے شعبے میں ان کی تخلیقی خدمات کو تسلیم کیا گیا ہے۔

تقریب کے بعد مہمان خصوصی اور دیگر معزز شخصیات نے للت کلا کی گیلری میں قومی فنون کی نمائش کا دورہ کیا۔ یہ نمائش ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے فنکارانہ ملکہ کو تسلیم کرنے، فروغ دینے اور اسے وسیع پیمانے پر نمایاں کرنے کے لیے للت کلا اکادمی کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔م  ش ع۔ع ن)

U. No. 4332

 


(ریلیز آئی ڈی: 2316822) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu