سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا ہی سیوا 2026  مہم کے تحت ’صفائی متر سرکشا ایوم سمّان شیور‘ کل منعقد ہوگا


شیور میں صفائی متروں کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا اور صحت، حفاظت اور سماجی تحفظ کی سہولیات تک رسائی فراہم کی جائے گی

دہلی کی وزیر اعلی محترمہ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات ڈاکٹر ویریندر کمار اور جناب بی ایل ورما اس موقع پر شرکت کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 SEP 2026 5:17PM by PIB Delhi

جاری سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2026 مہم کے تحت حکومت ہند کی وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی جانب سے صفائی متر سرکشا ایوم سمّان شیور کل قومی دارالحکومت میں منعقد کیا جائے گا۔

سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم 17 ستمبر سے 17 اکتوبر 2026 تک منائی جا رہی ہے۔ اس مہم کا موضوع ’سوچھتا میں سہبھاگ، سوچھ بھارت، وکست بھارت‘ ہے۔

شیور کا موضوع ’سمان صفائی متروں کا ،سنکلپ سوچھ بھارت کا ‘ ہے۔ اس شیور کا مقصد صفائی متروں کے اہم رول اور خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازنا اور صحت، حفاظت اور سماجی تحفظ سے متعلق اقدامات تک ان کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔

شیور ہائبرڈ طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔ اس کا بالمشافہ پروگرام کیدارناتھ ساہنی آڈیٹوریم، ڈاکٹر ایس پی ایم سوک سینٹر، نئی دہلی میں ہوگا، جبکہ ملک بھر سے شہری بلدیاتی ادارے (یو ایل بی)، دیہی بلدیاتی ادارے (آر ایل بی) اور متعلقہ محکمے آن لائن شرکت کریں گے۔

محترمہ ریکھا گپتا، معزز وزیر اعلی، حکومت قومی راجدھانی خطہ دہلی، اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گی، جبکہ ڈاکٹر ویریندر کمار، معزز مرکزی وزیر سماجی انصاف و تفویض اختیارات، جناب بی ایل ورما، معزز وزیر مملکت سماجی انصاف و تفویض اختیارات اور جناب پرویش واہی، میئر، ایم سی ڈی، دہلی، اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

جناب سنجیو کھرواڑ، کمشنر، ایم سی ڈی، دہلی، ڈاکٹر سندیپ آر راٹھور، جوائنٹ سکریٹری، وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات، جناب پی کے سنگھ، منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل صفائی کرمچاریس فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی)، محکمہ اور وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے اعلی افسران کے علاوہ دیگر افسران بھی پروگرام میں شرکت کریں گے۔

صفائی متر سرکشا ایوم سمان شیور صفائی کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے مقصد سے مختلف اقدامات کے لیے ایک ہی مقام پر تمام سہولیات فراہم کرنے والا پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260929171821_26c4c0.jpg

شہری مقامی اداروں (یو ایل بی) اور دیہی مقامی اداروں (آر ایل بی) کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں میں صفائی متروں اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے احتیاطی طبی معائنے اور صحت کی جانچ کی سہولیات کے ساتھ مناسب ذاتی حفاظتی سامان (پی پی ای) کٹس اور حفاظتی آلات کی تقسیم اور ان کے استعمال کا عملی مظاہرہ شامل ہوگا۔

پروگرام کے ایک حصے کے طور پر میکانیکی صفائی کے نظام کے لیے قومی اقدام (این اے ایم اے ایس ٹی ای) اسکیم پر ایک فلم بھی دکھائی جائے گی۔ فلم میں این اے ایم اے ایس ٹی ای اسکیم کے مقاصد اور اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا اور صفائی کارکنوں کی حفاظت، وقار، بہبود اور سماجی تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ فلم کی نمائش کے ذریعے محفوظ اور میکانیکی صفائی کے طریقوں کو فروغ دینے اور صفائی متروں کی فلاح و بہبود بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے اقدامات کے بارے میں بھی بیداری پیدا کی جائے گی۔

شیور میں تصدیق شدہ کچرا چننے والوں کو این اے ایم اے ایس ٹی ای شناختی کارڈ تقسیم کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اہل صفائی کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی فلاحی و سماجی تحفظ کی اسکیموں اور خدمات سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔ ان میں اہلیت کے مطابق رہائش، نل کے ذریعے پانی کے کنکشن، صفائی کی سہولیات، بجلی، ایل پی جی، صحت، زندگی اور حادثاتی بیمہ، ٹیکہ کاری، مالی شمولیت اور روزگار کے ذرائع سے متعلق معاونت شامل ہیں۔

ان اقدامات کے ذریعے جن فلاحی اسکیموں اور پروگراموں کا احاطہ کیا جائے گا، ان میں اہلیت کے مطابق پی ایم اے وائی، امرت، جل جیون مشن، سوچھ بھارت مشن، سوبھاگیہ، پی ایم اجولا یوجنا، آیوشمان بھارت/پی ایم-جے اے وائی، پی ایم سرکشا بیمہ یوجنا، پی ایم جیون جیوتی بیمہ یوجنا، مشن اندردھنش، سوچھتا ادیمی یوجنا اور پی ایم جن دھن یوجنا شامل ہیں۔

پروگرام میں صفائی متروں کو عوامی صحت، صفائی ستھرائی اور معاشرتی بہبود میں ان کی اہم خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازنے اور ان کی خدمات کو تسلیم کرنے کا پروگرام بھی شامل ہوگا۔ صفائی متر قومی پروگرام کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں منعقد کی جانے والی مقامی سرگرمیوں میں بھی شرکت کریں گے۔

پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شرکا این ایم بی اے (نشا مکت بھارت ابھیان) کا حلف بھی لیں گے، جس کے ذریعے منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دینے اور منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ یہ حلف سماجی ذمہ داری کے جذبے کو مزید مضبوط کرے گا اور افراد و برادریوں کو ’نشا مکت بھارت‘ کے وژن میں اپنا رول ادا کرنے کی ترغیب دے گا۔

یہ اقدام صفائی کارکنوں کی حفاظت، بہبود اور وقار کو یقینی بنانے کے حکومت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ صحت کی سہولیات، حفاظتی آلات اور سماجی تحفظ تک رسائی کو بھی مستحکم کرتا ہے۔ یہ اجتماعی شرکت کے جذبے اور ’سوچھ بھارت اور وکست بھارت‘ کے وژن کو بھی مزید تقویت دیتا ہے۔

******

ش ح ۔ ش ب ۔ م ا

UR No-4304


(ریلیز آئی ڈی: 2316625) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English