ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے اتر پردیش میں میرٹھ سٹی کو خورجہ اور سہارنپور سے جوڑنے والی 2 میمو سروسز شروع کرنے کی منظوری دی


نئی میمو سروسز سے علاقائی ریل رابطہ مضبوط ہوگا،ٹرینیں راستے میں آنے والے تمام اسٹیشنوں پر رکیں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 SEP 2026 3:49PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے نے اتر پردیش میں میرٹھ سٹی کو خورجہ اور سہارنپور سے جوڑنے والی 2 میمو سروسز شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سروسز ٹرین نمبر 64573/64574 خورجہ-میرٹھ سٹی میمو اور ٹرین نمبر 64580/64579 سہارنپور-میرٹھ سٹی میمو کے طور پر چلائی جائیں گی۔

خورجہ-میرٹھ سٹی میمو

ٹرین نمبر 64573 خورجہ-میرٹھ سٹی میمو خورجہ سے 13:15 بجے روانہ ہوگی اور 17:20 بجے میرٹھ سٹی پہنچے گی۔ اس طرح یہ سفر 4 گھنٹے 5 منٹ میں مکمل کرے گی۔

واپسی کی سمت میں ٹرین نمبر 64574 میرٹھ سٹی-خورجہ میمو میرٹھ سٹی سے 11:25 بجے روانہ ہوگی اور 16:00 بجے خورجہ پہنچے گی۔ اس سفر کا دورانیہ 4 گھنٹے 35 منٹ ہوگا۔

یہ سروس راستے میں آنے والے تمام اسٹیشنوں پر تجارتی ٹھہراو کے ساتھ چلے گی، جس سے اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو بہتر ریل رابطہ دستیاب ہوگا۔

سہارنپور-میرٹھ سٹی میمو

ٹرین نمبر 64580 سہارنپور-میرٹھ سٹی میمو سہارنپور سے 05:50 بجے روانہ ہوگی اور 08:10 بجے میرٹھ سٹی پہنچے گی۔ یہ سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل کرے گی۔

دوسری سمت میں ٹرین نمبر 64579 میرٹھ سٹی-سہارنپور میمو میرٹھ سٹی سے 17:45 بجے روانہ ہوگی اور 20:40 بجے سہارنپور پہنچے گی۔ اس سفر کا دورانیہ 2 گھنٹے 55 منٹ ہوگا۔

یہ سروس بھی راستے میں آنے والے تمام اسٹیشنوں پر تجارتی ٹھہراو کے ساتھ چلے گی۔

دونوں سروسز مسافروں کو سفر کے اضافی اختیارات فراہم کریں گی اور میرٹھ سٹی کے گرد نواح میں علاقائی ریل رابطے کو مزید مضبوط کریں گی۔

***********

ش ح۔ ک ح۔ ا ک م

U No. 4297


(ریلیز آئی ڈی: 2316510) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी