وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کی جانب سے کمانڈرز کانفرنس 2026 کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی، نئی دہلی کے نوسینا بھون میں منعقد ہوگی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 SEP 2026 5:15PM by PIB Delhi
کمانڈرز کانفرنس02/2026(بھارتی بحریہ کی سال 2026 کی دو سالہ کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن) 29 ستمبر 2026 سے یکم اکتوبر 2026 تک تین روزہ مدت کے دوران نئی دہلی کے نوسینا بھون میں منعقد ہوگی۔ بحریہ کی اعلی ٰترین سطح کی اس کانفرنس میں بحریہ کی سینئر قیادت، بشمول بیرون مقامات سے آنے والے آپریشنل اور علاقائی کمانڈرز، فوجی -حکمت عملی کی سطح پر آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیں گے اور ادارہ جاتی نظام کے تحت حکومت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے درمیان ’توانائی کا تحفظ‘ سمیت بھارت کے بحری مفادات کے تحفظ میں بھارتی بحریہ کے کردار کو اجاگر کرنے کے حوالے سے یہ کانفرنس انتہائی اہم ہوگی۔ جاری ’آپریشن ارجا سرکشا‘ کو بحریہ کی جانب سے عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ انجام دیے جانے اور ایک قابل اعتماد بحری طاقت کے طور پر اس کے ابھرنے سے بحر ہند کے خطے اور اس سے آگے ’ترجیحی سکیورٹی شراکت دار‘ کے طور پر اس کی حیثیت مزید مستحکم ہوئی ہے۔
افتتاحی روز عزت مآب وزیر دفاع قومی بحری نقطہ نظر اور بھارتی بحریہ سے وابستہ توقعات کے حوالے سے اپنا وژن اور رہنمائی پیش کریں گے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور چیف آف دی آرمی اسٹاف بھی بحریہ کے کمانڈرز کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے، جس کا مقصد تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی اور ارتباط کو مزید فروغ دینا ہے۔
بعد کے ایام میں چیف آف دی نیول اسٹاف کمانڈرز اِن چیف کے ساتھ مل کر آپریشنز، میٹیریل، لاجسٹکس، انسانی وسائل، تربیت، مصنوعی ذہانت (اے آئی) ، بگ ڈیٹا اینالیسس (بی ڈی اے) ، خودکار اور بغیر عملے کے نظام اور سائبر آپریشنز جیسی جدید ٹیکنالوجیز کی شمولیت سمیت اہم ترجیحی شعبوں کا جائزہ لیں گے۔ اس دوران جنگی کارروائیوں کے جدید ترین تصورات کو اپنانے اور ٹیکنالوجی کو تیزی سے بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا جائے گا۔
وسیع تر تناظر میں بحریہ کی اعلی سطحی قیادت مجموعی تیاریوں کا جائزہ لے گی تاکہ افواج کی تعداد کو بہتر انداز میں متوازن رکھتے ہوئے جنگی تیاری کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ عمل ’جے اے آئی — مشترکہ عمل، آتم نربھرتا، اختراع‘ کے تین بنیادی ستونوں کے مطابق اور حکومت ہند کے ’آتم نربھرتا‘ اور ’وکست بھارت 2047‘ کے وژن کے حصول کے لیے کیا جائے گا۔
بھارتی بحریہ ملک کی خدمت میں ایک ’جنگی طور پر تیار، قابل اعتماد، متحد اور مستقبل کے لیے تیار فورس‘ کے طور پر اپنے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے مسلسل اعلیٰ سطح کی آپریشنل سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
************
ش ح۔ا ک۔ ج ا
(U: 4239)
(ریلیز آئی ڈی: 2316144)
وزیٹر کاؤنٹر : 6