سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
این ایس ایف ڈی سی کے ساتھ خود انحصاری کی جانب سفر
مہاراشٹر کے انکش کراندے کا خود انحصاری کی جانب سفر
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 SEP 2026 4:50PM by PIB Delhi
مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے کلوا کے رہنے والے جناب انکش کراندے کے لیے خود انحصاری کی جانب سفر ایک کاروباری خواب اور اسے حقیقت میں بدلنے کے عزم کے ساتھ شروع ہوا۔ این ایس ایف ڈی سی کی مدتی قرض اسکیم کے تحت مالی معاونت ملنے سے وہ اپنا جوتوں کا کاروبار شروع کرنے اور اسے روزگار کا ایک مستحکم ذریعہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
جناب کراندے کو این ایس ایف ڈی سی کی اسکیم کے بارے میں ایک اخبار کے ذریعے معلومات حاصل ہوئیں۔ اپنا کاروبار شروع کرنے کے اس موقع کو بروئے کارلاتے ہوئے انہوں نے ایل آئی ڈی سی او ایم کے ذریعے مالی معاونت کے لیے درخواست دی۔
انہیں30اگست 2024 کو 3.75 لاکھ روپے کا قرض ملا، جس سے وہ تھانے کے کورٹ ناکہ میں جوتوں کی دکان شروع کرنے میں کامیاب ہوئے۔ محنت، لگن اور مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ان کا کاروبار بتدریج ترقی کرتا گیا اور اب کامیابی سے چل رہا ہے۔
آج جناب کراندے اپنے کاروبار کے ذریعے ماہانہ 30,000 سے 40,000 روپے مجموعی آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ این ایس ایف ڈی سی کی مدتی قرض اسکیم کے تحت فراہم کی گئی مالی معاونت نے انہیں اپنا آزاد ذریعہ معاش قائم کرنے اور زیادہ سے زیادہ معاشی خود انحصاری کی جانب بڑھنے میں مدد دی ہے۔
اسکیم کے ذریعے حاصل ہونے والی معاونت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جناب کراندے نے کہا کہ مالی مدد نے ان کے کاروباری عزائم کو حقیقت میں بدلنے اور آمدنی کا ایک مستحکم ذریعہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
نیشنل شیڈیولڈ کاسٹس فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) مالی معاونت کے ذریعے اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کی مسلسل مدد کر رہا ہے، تاکہ مستفیدین پائیدار ذریعہ معاش اختیار کر سکیں اور خود انحصاری کی جانب قدم بڑھا سکیں۔
*****
ش ح۔ ض ر ۔ش ت
U.No.4231
(ریلیز آئی ڈی: 2316121)
وزیٹر کاؤنٹر : 7