وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

’سیوا ہی سنسکرتی’  مہم کے ذریعے ملک بھر میں صفائی ستھرائی ، ثقافتی بیداری اور عوامی شرکت کا پیغام عام کیا گیا ؛  اس میں دو  لاکھ سے زیادہ افراد نے حصہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 SEP 2026 4:54PM by PIB Delhi

ثقافت  کی وزارت نے 17 سے 24 ستمبر  ، 2026 ء تک ملک گیر ‘ سیوا ہی سنسکرتی ’  پہل کا انعقاد کیا، جو ‘ سیوا سنکلپ ابھیان 2026 ’ کا ایک اہم حصہ تھی۔ اس پہل کا مقصد  ، خدمت کے جذبے، صفائی ستھرائی ، ثقافتی بیداری اور ملک کی تعمیر میں عوامی شرکت کو فروغ دینا تھا۔

’ سیوا ہی سنسکرتی ’  کے تحت  ‘ ورثہ اور ترقی ’  اور  ‘ صفائی  ستھرائی کی ایک نئی کہانی ’  جیسے موضوعات پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان میں سڑک پر نکڑ ناٹک، فنون لطیفہ کی پیشکش، رنگولی بنانا اور اجتماعی  طور پر گائیکی  کے پروگرام شامل تھے۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے صفائی  ستھرائی اور سماجی ذمہ داری کا پیغام عوام تک پہنچایا گیا، جب کہ ہندوستان کی ثقافت، اقدار، اخلاقی اصولوں اور ملک کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بھی بیداری پیدا کی گئی۔

اس پہل کو سنگیت ناٹک اکادمی، للت کلا اکادمی اور نیشنل اسکول آف ڈراما (این ایس ڈی) کے ساتھ ساتھ ملک کے 7 زونل کلچرل سینٹروں  ،  نارتھ زون کلچرل سینٹر (این زیڈ سی سی)، نارتھ ایسٹ زون کلچرل سینٹر (این ای زیڈ سی سی)، ایسٹ زون کلچرل سینٹر (ای زیڈ سی سی)، ویسٹ زون کلچرل سینٹر (ڈبلیو زیڈ سی سی)، ساؤتھ زون کلچرل سینٹر (ایس زیڈ سی سی)، ساؤتھ سینٹرل زون کلچرل سینٹر (ایس سی زیڈ سی سی) اور نارتھ سینٹرل زون کلچرل سینٹر (این سی زیڈ سی سی)  کی حمایت حاصل ہوئی۔

مہم کے دوران  ، ملک بھر میں مختلف مقامات پر نکڑ ناٹک، رنگولی بنانے، صفائی  ستھرائی کی مہم اور  ‘ وندے ماترم ’  کی اجتماعی  طور پر گائیکی  کے پروگراموں سمیت 270 سے زیادہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان پروگراموں میں 2 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔

’ سیوا ہی سنسکرتی ’  پہل میں عوامی شراکت کے ذریعے صفائی  ستھرائی اور ثقافتی مقامات کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی گئی۔ لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ سرکاری دفتری احاطوں، ثقافتی مقامات اور ان کے آس پاس کے علاقوں کے ساتھ ساتھ مختلف تاریخی ورثہ مقامات پر صفائی  ستھرائی کی مہم میں شامل ہوں۔

نکڑ ناٹک کے ذریعے ہندوستان کی ثقافتی کامیابیوں، مختلف اقدامات اور ان کے اثرات کو اجاگر کرنے والی کہانیاں براہ راست عوام کے سامنے پیش کی گئیں۔ فن، ثقافت اور عوامی شراکت  داری کو یکجا کرتے ہوئے  ، اس پہل کا مقصد سماجی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینا اور خاص طور پر نوجوانوں اور طلباء  میں خدمت اور ملک کی تعمیر کے عزم کو مضبوط کرنا تھا۔

یہ پروگرام سرکاری دفتری احاطوں، اسکولوں اور کالجوں، پارکوں، بازاروں، مندروں، گھاٹوں اور مختلف دیگر عوامی مقامات پر منعقد کیے گئے۔

’ سیوا ہی سنسکرتی ’  پہل نے خدمت، صفائی  ستھرائی اور ثقافت کی اقدار کو یکجا کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنا بھی  ملک کی خدمت کی اہم شکلیں ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260928165606_ea22a8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260928165615_22e39e.gif

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260928165630_ffbdfc.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image004_20260928165645_8d64e7.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image005_20260928165658_da240e.gif

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image006_20260928165711_cf0408.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image007_20260928165746_c97330.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ م م ۔ ع ا )

U.No. 4230

 


(ریلیز آئی ڈی: 2316082) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , Telugu , हिन्दी